کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 246
نیز: ”سچاخداوہی ہے جس نے قادیان میں اپنا رسول بھیجا اور خدا تعالیٰ بہرحال جب تک طاعون دنیا میں رہے گا،گوستر سال تک رہے قادیان کو اس خوفناک تباہی سے محفوظ رکھے گا[1] کیونکہ یہ اس کے رسول کا تخت گاہ ہے ،ا ور یہ تمام امتوں کےلیے نشان ہے [2]اورخداتعالیٰ نے اس بات کے ثابت کرنے کے لیے کہ میں اس کی طرف سے ہوں ، اس قدر نشان دکھلائے ہیں کہ وہ ہزارنبی پر بھی تقسیم کیے جائیں توان کی بھی ان سے نبوت ثابت ہوسکتی ہے۔لیکن پھر بھی جولوگ انسانوں میں سے شیطان ہیں وہ نہیں مانتے۔“[3] اور مرزائی جریدے”الفضل “ میں توصاف طور پر لکھ دیاگیا: ”حضرت مسیح موعود“ مرزاغلام احمد“ من حیث النبوت ان ہی معنوں میں نبی اللہ اوررسول اللہ تھے،جن معنوں میں آیات سے دیگر انبیاء سابقین مراد لیے جاتے ہیں ۔ “ [4]