کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 243
ختم نبوت
دوسرابنیادی عقیدہ جومسلمانوں سےا نہیں نمایاں طور پر الگ امت قراردیتا ہے،وہ عقیدہ ختم نبوت ہے۔ مرزائی یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ :
نبوت محمد عربی علیہ الصلوۃ والسلام پر ختم نہیں ہوئی ،کہ آپ کے بعد بھی جاری ہے۔ چنانچہ مرزاغلام احمد کابیٹا اور خلیفہ ثانی میاں محمود احمد رقمطراز ہے :
ہمارا یہ بھی یقین ہے کہ اس امت کی اصلاح اوردرستی کےلیے ہر ضرورت کےموقع پر اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء بھیجتا رہے گا۔ [1]
اور: انہوں نے یہ سمجھ لیاہے کہ خداکےخزانے ختم ہوگئے ۔ا ن کا یہ سمجھنا خداتعالیٰ کی قدر کوہی نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے ، ورنہ ایک نبی توکیا میں کہتا ہوں ہزار نبی ہوں گے“ ۔[2]
نیز اس سے ایک مرتبہ سوال کیاگیا کہ کیاآئندہ بھی نبی آتے رہیں گے تو جواب میں کہا:
”ہاں قیامت تک رسول آتے رہیں گے ، اگر یہ خیال ہے کہ دنیا میں خرابی پیدا ہوتی رہے گی توپھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ رسول بھی آتے رہیں گے ۔“ [3]