کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 241
انت منی بمنزلة بروزی ۔ [1] تومجھ سے ایسا ہی ہے جیساکہ میں ہی ظاہر ہوگیا،یعنی تیرا ظہور بعینہ میراظہور ہوگیا۔ یہ ہیں ،خدائے ذوالجلال کے بارہ میں قادیانی عقائد۔ سبحانه وتعالیٰ عما یصلون [2] ”اللہ ان صفات سے منزہ اور پاک ہے جن سے وہ متصف کرتے ہیں " درآں حالیکہ باری تعالیٰ نے اپنے کلام میں صرا ان عقائد باطلہ کی تردید کردی ہے،ا رشاد خداوند ہے ۔ ﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ ﴿١﴾ اللّٰهُ الصَّمَدُ ﴿٢﴾ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ﴿٣﴾ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ ﴿٤[3] ”توکہہ دے کہ اللہ ایک ہے ۔ اللہ بے نیاز ہے ،نہ اس نے کسی کوجنا اور نہ اسے کسی نے جنا،ا ور کس کے جوڑ اکاکوئی نہیں“ اور فرمایا : ﴿لَّقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ﴾ ۚ [4] اورفرمایا: ﴿يَا أَهْلَ الْكِتَابِ لَا تَغْلُوا فِي دِينِكُمْ وَلَا تَقُولُوا عَلَى اللّٰهِ إِلَّا الْحَقَّ ۚ إِنَّمَا الْمَسِيحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ رَسُولُ اللّٰهِ وَكَلِمَتُهُ أَلْقَاهَا إِلَىٰ مَرْيَمَ