کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 240
اور اسی بناء پر قادیانی یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ :
”غلام احمد خدا کے بیٹے ہیں ،بلکہ عین خدا ہی ہیں۔“
چنانچہ متنبی قادیان کہتے ہیں کہ مجھے خدا نے کہا ہے : انت من ماء نا وھم من فشل ۔ [1]
توہمارے پانی سے ہے ور وہ لوگ بزدلی سے۔
اور اللہ نے مجھے یہ کہہ کرمخاطب کیاہے :
اسمع یاولدی [2]
سن اے میرے بیٹے
اور فرمایا:
یاشمس یاقمر انت منی وانامنک [3]
اے سورج اے چاندً تومجھ سےہے،میں تجھ سے۔
اورخدانے فرمایاکہ :
” میں تیری حفاظت کروں گا، خدا تیرے انداترآیا، تومجھ میں اورتمام مخلوقات میں واسطہ ہے “[4]
اور ایک مقام پرتویہاں تک کہہ دیتاہے : " میں نے خواب میں دیکھا، کہ میں خداہوں ،میں نے یقین کرلیاکہ میں وہی ہوں“[5]
اور: