کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 239
اورپھر نتیجۃً پیدا بھی وہی ہوئے ،یعنی :
۱۔مرزاقادیانی ہی سے جماع کیاگیا،
۲۔اور وہی حاملہ ٹھہرے ،
۳۔اور پھر خودہی اس حمل کے نتیجہ میں پیدابھی ہوئے ،
اب ذراقادیانیوں ہی کی زبان سے سنیے ۔قاضی یار محمدقادیانی رقمطرازہے :
”حضرت مسیح موعود(مرزا) نے ایک موقع پر اپنی حالت یہ ظاہر فرمائی کہ کشف کی حالت آپ پر اس طرح طاری ہوئی ، کہ گویا کہ آپ عورت ہیں اور اللہ نے رجولیت کی قوت کا اظہار فرمایا“[1]
اور خود مرزائے قادیان کہتاہے :
” مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا۔ا ور آخر کئی مہینے کے بعد جودس مہینے سے زیادہ نہیں ، بذریعہ اس الہام کے مجھے مریم سے عیسیٰ بنادیاگیا۔ پس اس طورسے میں ابن مریم ٹھہرا۔ “ [2]
اور پھر :
”اللہ تعالیٰ نےقرآن شریف میں میرا نام ہی وہ مریم علیہ السلام رکھا جوعیسیٰ کے ساتھ حاملہ ہوئی اور میں وہی اس فرمان باری کامصداق ہوں ۔
وَمَرْيَمَ ابْنَتَ عِمْرَانَ الَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهِ مِن رُّوحِنَا
میرے علاوہ کسی اورنے اس بات کا دعویٰ[3] نہیں کیا۔ “[4]