کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 237
اوربزبان موسیٰ علیہ السلام فرمایا : ﴿لَّا يَضِلُّ رَبِّي وَلَا يَنسَى﴾ [1] نہ بہکتا ہے میرا رب اور نہ بھولتا ہے ۔ لیکن قادیانی اس کے برعکس یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ خداغلطی بھی کرتاہے اور صواب کو بھی پہنچتا ہے ،ا ور یہ بدیہی بات ہے کہ غلطی جہل اور نسیان کے نتیجہ میں ہوتی ہے ۔ا ور اس کے معنی یہ ہوئے کہ پناہ بخدا باری تعالیٰ جاہل اورمبتلائے نسیان ہے ۔ چنانچہ قادیانی کے اپنے عربی الفاظ ہیں : قال اللّٰه ابی مع الرسول اجیب اخطی واصیب انی مع الرسول محیط [2] ”خدا نےکہا ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات قبول کرتا ہوں ، غلطی کرتاہوں اور صواب کوپہنچتا ہوں۔ میں رسول کا احاطہ کیے ہوئے ہوں “ نیز گوہر افشاں ہے: ” ایک دفعہ میں نے کشف کی حالت میں خداتعالیٰ کے سامنے بہت سے کاغذات رکھے، تاکہ وہ ان کی تصدیق کردے اور ان پر اپنے دستخط ثبت کردیے ۔ مطلب یہ تھا،کہ یہ سب باتیں جن کے ہونے کےلیے میں نے ارادہ کیاہے ہوجائیں ۔سوخداتعالیٰ نے سرخی کی سیاہی سے دستخط کردیے اور قلم کی نوک پر جوسرخی زیادہ تھی اس کوجھاڑا اور معاً جھاڑنے کے اس سرخی کےقطرے میرے کپڑوں اور عبداللہ (مرزاقادیانی کاایک مرید) کے کپڑوں پر پڑے اور جب حالت کشف ختم ہوئی تومیں نے اپنےا ور عبداللہ کے کپڑوں کوسرخی کے قطروں سےتر