کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 236
اونگھتا ہےا ور نہ سوتا ہے۔آسمان اور زمین جس کے قبضہ قدرت ہیں ۔ جس کے سامنے اس کی اجازت کے بغیر کسی کوسفارش کرنے کا اختیار حاصل نہیں ۔ جس کا علم ہر چیز پر محیط ہے اور جس کے علم کاکوئی دوسرا احاطہ نہیں کرسکتا“ او ر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : ان اللّٰه لاینام ولا ینبغی له ان ینام [1] نہ خدا سوتاہے،اور نہ ہی سونا اس کےلیے رواہے ۔ اسی طرح باری تعالیٰ اپنا وصف بیان فرماتے ہوئے کہتے ہیں :  قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا [2] ” میں ہرچیز کا علم رکھتا ہوں اور مجھ سے کوئی شے مخفی نہیں “ اور فرمایا : هُوَ اللّٰهُ الَّذِي لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ[3] ”اللہ وہی ہے جس کے علاوہ کوئی مالک وخالق نہیں جوپوشیدہ اور ظاہر دونوں قسم کی اشیاء کا علم رکھتا ہے “ اور فرشتوں کی زبانی کہا: وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ ۖ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا وَمَا بَيْنَ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا [4] ” کہ ہم تیرے رب کے علم کےبغیر آسمانوں سے نہیں اترتےکہ اس کے لیے ہے جوہمارے آگے پیچھے اور اس کےدرمیان ہے اور تیرارب بھولنے والانہیں “