کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 235
اقصیٰ کے ہم پایہ نہیں اور نہ ان سے منزلت ومرتبہ میں بڑھ سکتی ہے ۔ یہ تو ہیں مسلمانوں کے عقائد! لیکن قادیانیوں کے عقائد یہ ہیں :
ذات خداوندی مرزائی عقائد کی روسے
اللہ تعالیٰ روزہ رکھتا ہے اور نمازپڑھتا ہے ،سوتا ہے اور جاگتاہے ،لکھتا ہے اور دستخط کرتاہے ، یادرکھتاہے اوربھول جاتاہے، مجامعت کرتاہے اور جنتاہے۔ا س کا تجزیہ ہوسکتاہے،اسے تشبیہ دی جاسکتی ہے اور اس کی تجیم جائزہے (العیاذ باللہ )
چنمانچہ قادیانی نبی مرزاغلام احمد کہتاہے ، مجھ پر وحی نازل ہوئی :
قال لی اللّٰه انی اصلی واصوم واصحواوانام [1]
"مجھے اللہ نے کہا کہ میں نماز بھی پڑھتا ہوں اور روزے بھی رکھتا ہوں جاگتا بھی ہوں اور سوتا بھی "
یہ ہے مرزاعقیدہ اور قادیانی نبی کی وحی والہام ، مگر وہ کلام حق جسے الہ الحق نے نبی پر بذریعہ رسول امین نازل کیا وہ یوں ہے :
اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ۚ لَّهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ مَن ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِّنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۖ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ [2]
اللہ وہ ہے جس کےعلاوہ کوئی معبودبرحق نہیں وہ جو حی اور قیوم ہے۔ جو