کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 234
والے اسے دیکھیں اور اس کی خوبصورتی وسجاوٹ کی توصیف وتعریف کریں ،ماسوائے اس جگہ کے کہ جس میں ایک اینٹ لگنا باقی ہے۔ پس میرے ساتھ اس جگہ کو پر کردیا گیااور اب اس محل میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی ۔بناء میرے ساتھ مکمل کردی گئی اور رسولوں کی ترسیل مجھ پر ختم کردی گئی،ا ور دوسری روایت میں فرمایا،میں ہی وہ محل کی آخری اینٹ ہوں اور میں ہی خاتم النبین ہوں ۔اور آپ کی امت آخری امت ہے کیونکہ آپ نے فرمایا ہے : أنا آخرُ الأنبياءِ وأنتم آخرُ الأُممِ [1] میں آخری نبی ہوں اور تم آخری امت ہو۔ نیز فرمایا : لانبی بعدی ولا امته بعدکم [2] میرے بعد کوئی نیانبی نہیں اور تمہارے بعد کوئی نئی امت نہیں۔ اور ایک روایت میں فرمایا : لاامت بعد امتی [3] میری امت کے بعد کوئی امت نہیں ۔ اسی طرح امت محمدیہ علی صاحبہاالصلوۃ والسلام کا عقیدہ ہے کہ جہاد قیامت تک باقی رہے گا اور یہ عبادات میں سے افضل ترین عبادت اور حسنات میں سے اعلیٰ ترین نیکی ہے،نیزان کا عقیدہ ہے کہ دنیا کاکوئی شہر اور کوئی بستی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مولد مکہ مکرمہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مدفن مدینہ منورہ کے ہم پلہ نہیں اور دنیا کی کوئی مسجد ،مسجد حرام ،مسجد نبوی اور مسجد