کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 229
اور مرزائیوں میں کس قدر دوری اور مغائرت ہے ۔ اس کے بعد ” الاعتصام “میں شائع شدہ مضامین ہیں جن میں کچھ وقتی اور ہنگامی تھے اور انہیں حذف کردیاگیا ہے ۔ آخر میں ”اہلحدیث“ اور” ترجمان الحدیث “ میں چھپے ہوئے مقالات ہیں ۔ یہ مضامین اگر چہ جوابی ہیں لیکن ان میں مرزائیت کے بارہ میں اس قدر متنوع مواد جمع کردیاگیا ہے کہ شائد ہی اس کاکوئی گوشہ مخفی رہ گیا ہو۔ اندازبیان کی دلکشی کااندازہ لگانا توقارئین کا کام ہے لیکن مجھے امید ہے کہ آپ اسے دلچسپ پائیں گے ۔ تحریر میں درشتی اور سختی جوابی ہے اور مرزاغلام احمد ،ا س کے خلفاء اور پیروکاروں کے بارہ میں عدم احترام ،اس لیے کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی ازواج مطہرات رضوان اللہ اجمعین اورا ن کے اصحاب رضوان اللہ اجمعین کی توہین کرنے والوں کا احترام گناہ سمجھتے ہیں اور خود صاحب خلق عظیم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے لوگوں کواس انداز میں مخاطب کیاہے من محمد رسول اللّٰہ الی مسلیمۃ الکذاب اور ” لنا فی رسول اللّٰہ اسوۃ حسنه وآخر دعوانا ان الحمد للّٰہ رب العالمین احسان الٰہی ظہیر مدیر ماہنامہ ”ترجمان الحدیث “وہفت روزہ ”اہلحدیث “ لاہور