کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 217
وہ گروہ جو اس کارنمایاں کو سرانجام دینے کے لیے وجود میں لائے گئے ، ان میں سے ایک توبرصغیر پاک وہند میں انگریزی ایجنٹ قادیانی تھے[1]اور دوسرے روسی انگریزی ذلہ خواربھائی ۔[2] چنانچہ قادیانیت اسی غرض کےلیے وجود میں لائی گئی اور اسلام دشمن اور مسلم دشمن قوتوں کے زیر سایہ اس کی پرورش وپرواخت کی گئی اور امت محمدیہ کے تمام دشمنوں نے مال اور دیگر وسائل سے اس کی مدد معاونت کی ۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ انہیں بے انداز مال ودولت سے نوازاگیا ۔ انگریز نے برصغیر میں ان تمام لوگوں کواعلیٰ عہدے دیے جنہوں نے قادیانیت کوقبول کیا اور ان کے بچوں کو تعلیمی وظائف پیش کیے اور انہیں پر ممکن سہولتیں بہم پہنچائی گئیں ۔ ہندوؤں نے ان کی حمایت میں قلم اٹھائے اور تقریریں کیں اور ہر طرح سے ان کا دفاع کیا،ا سی طرح یہودیت نے انہیں اسلام کے مسلمہ اصولوں اور مسلمانوں کے بنیادی معتقدات کےخلاف دلائل (خواہ کتنے بودے ہی کیوں نہ تھے) اور لٹریچر سے مسلح کیا اور اب بھی بین الاقوامی صیہونیت اسرائیل میں قادیانی سنٹر کے ذریعہ اور افریقہ میں ان کے مراکز کے توسط سے ان کی بھرپور مدد معاونت کررہی ہے ۔