کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 215
مجبور کررہے ہیں ، اور وہ دن دورنہیں، جب رب کاغضب وجلال انہیں پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے کر اسی طرح نیست ونابود کردے گا جس طرح ان ست پہلے ان کےاسلاف ملیحہ ،اسود حسنی اور مسیلمہ کذاب کے پیروکار کوکیاہے ۔ !
اس مجموعہ کے اکثر مضامین میں یہ ثابت کیاگیاہے ، کہ مرزائی ایک علیحدہ امت ہیں اور ان کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ،ا ور آج جبکہ مرزائیوں کو پاکستان میں بھی غیر اقلیت قراردیاجاچکا ہے، ظاہر اً اس کتاب کی چنداں ضرورت باقی نہیں رہتی ،لیکن میں اس کی ضرورت کو آج بھی اسی طرح محسوس کرتاہوں، جس قدر اس کی اشاعت اول کے وقت تھی، کیونکہ قادیانیوں نے ہنوز پاکستانی دستور سازاسمبلی کے اس فیصلہ کوتسلیم نہیں کیااور ابھی تک اپنے آپ کو مسلمان کہلانے پر مصر ہیں ۔
اس سے جہاں ان کے اس فریب کا پردہ چاک ہوگا، وہاں اس بات کی بھی تصدیق ہوگی کہ دستور ساز اسمبلی کافیصلہ درست تھا،اسی طرح جس طرح کہ دنیا کے اکثر مسلمان ممالک ایسے ہی فیصلے صادر کرچکے ہیں ۔
وماتوفیقی الاباللّٰه علیه توکلت والیه انیب
احسان الٰہی ظہیر
12اپریل 1972ء