کتاب: مرزائیت اور اسلام - صفحہ 213
کتاب: مرزائیت اور اسلام
مصنف: علامہ احسان الہٰی ظہیر
پبلیشر: ادارہ ترجمان السنۃ
ترجمہ:
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
مقدمہ طبع ثانی
،،مرزائیت اور اسلام “کو پہلی مرتبہ شائع کرتے ہوئے اس بات کا خیال تک نہ تھا کہ احباب اسے اس قدر پذیرائی بخشیں گے کہ تھوڑی مدت بعد ہی اس کا حصول مشکل ہوکر رہ جائے گا۔ا ور اس کی شہرت پاکستان سے نکل کر سمندر پار تک جاپہنچے گی۔
اللہ تعالیٰ کا صد شکر کہ ا س نے ختم نبوت کی چوکیداری اور سارقین نبوت کی گوشمالی کوشرف قبولیت بخشا،کہ پاکستان بھر میں قادیانیت کاتعاقب کرنے والوں نے اس کتاب کواپنی تقریروں میں حوالہ کے طور پر استعمال کیااور قادیانیوں کواس کے آئینے میں مرزائی اکابر کے چہرے دکھلاتے رہے اور لوگ ان ”نقاب وا ر تقدس ماب“ لوگوں کے بےنقاب چہروں کودیکھ کر حیران وششدرہ رہ گئے ۔
اس سلسلہ میں نائیجیریا سے ایک مسلمان مبلغ نے کہ، سعودی عرب نے انہیں اپنے خرچ پر دین حنیف کی تبلیغ اور مرزائیت کے تعاقب واستیصال کے لیے بھیجاتھا،مجھے لکھا:
”آپ کی عربی اور انگریزی کتاب قادیانیوں کےلیے ضرب کلیمی کی حیثیت رکھتی ہے اور یہاں خاصی بڑی تعداد میں تقسیم کی گئی۔
خداوندکریم اس پر آپ کوجزائے خیر عطاکرے ۔
لیکن آپ کی مختصر اردوکتابوں کودیکھتے ہی پاکستان سے واردشدہ قادیانی مبلغوں کے چہرے اس قدر تاریک ہوجاتے ہیں کہ انہیں الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔
[1] سورۃ الانفال آیت ۱۹