کتاب: منہاج المسلم - صفحہ 76
﴿كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ﴿٢٦﴾وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ﴾ ’’ہر وہ(مخلوق)جو اس(زمین)پر ہے،فنا ہونے والی ہے اور صرف تیرے رب کی ذات باقی رہے گی جو عظمت اور بزرگی والی ہے۔‘‘[1] ارشادِ الٰہی ہے:﴿وَمَا جَعَلْنَا لِبَشَرٍ مِّن قَبْلِكَ الْخُلْدَ ۖ أَفَإِن مِّتَّ فَهُمُ الْخَالِدُونَ﴿٣٤﴾كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً ۖ وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ﴾ ’’اور ہم نے تجھ سے پہلے کسی انسان کو دوام نہیں بخشا(ہمیشہ کی زندگی نہیں دی)،بھلا اگر تو مر جائے گا تو کیا یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے؟ ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے اور ہم تمھیں برائی اور اچھائی سے آزماتے ہیں اورتم ہماری طرف ہی لوٹائے جاؤ گے۔‘‘[2] ارشادِ ربانی ہے:﴿زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَن لَّن يُبْعَثُوا ۚ قُلْ بَلَىٰ وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ ۚ وَذَٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيرٌ﴾ ’’کافروں کا اعتقاد ہے کہ وہ ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے،آپ کہہ دیجیے:’’ہاں!‘‘ کیوں نہیں،میرے پروردگار کی قسم!تم ضرور اٹھائے جاؤ گے،پھر جو کچھ تم نے کیا ہے اس سے تمھیں آگاہ کیا جائے گا اور یہ اللہ کے لیے آسان ہے۔‘‘[3] ارشادِ عالی ہے:﴿أَلَا يَظُنُّ أُولَـٰئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ﴿٤﴾لِيَوْمٍ عَظِيمٍ﴿٥﴾يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ ’’کیا یہ لوگ خیال نہیں کرتے کہ یہ ایک بڑے دن کے لیے اٹھائے جائیں گے،جس دن لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے۔‘‘[4] نیز فرمایا:﴿وَتُنذِرَ يَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ﴾ ’’اور آپ(ان لوگوں کو)اکٹھے ہونے کے دن سے،جس میں کوئی شک نہیں،خوف دلائیں(اس روز)ایک فریق جنت میں اور ایک فریق جہنم میں جائے گا۔‘‘[5] مزید فرمایا:﴿إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا﴿١﴾وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا﴿٢﴾وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا﴿٣﴾يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا﴿٤﴾بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا﴿٥﴾يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ﴿٦﴾فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ﴿٧﴾وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ﴿٨﴾ ’’جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی اور زمین اپنے(اندر کے)بوجھ(مردے اور خزانے وغیرہ)نکال دے گی اور انسان کہے گا:’’اسے کیا ہو گیا ہے؟‘‘ اس دن یہ زمین اپنی خبریں بتائے گی،کیونکہ تیرے رب نے
[1] الرحمٰن 27,26:55۔ [2] الأنبیآء 35,34:21۔ [3] التغابن 7:64۔ [4] المطففین 6-4:83۔ [5] الشوریٰ 7:42۔