کتاب: منہاج المسلم - صفحہ 702
3: اپنے اور ان قرابت داروں کے متعلق جن کے لیے اس کی گواہی قبول نہیں کی جاتی،فیصلہ نہ کرے۔ 4: فیصلے میں رشوت قبول نہ کرے،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:((لَعْنَۃُ اللّٰہِ عَلَی الرَّاشِي وَالْمُرْتَشِي)) ’’رشوت دینے اور لینے والے پر اللہ کی لعنت ہے۔‘‘[1] 5: منصب قضا سے پہلے جن لوگوں سے اسے تحائف نہیں ملتے تھے،اب ان سے وصول نہ کرے،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((مَنِ اسْتَعْمَلْنَاہُ عَلٰی عَمَلٍ فَرَزَقْنَاہُ رِزْقًا،فَمَا أَخَذَ بَعْدَ ذٰلِکَ فَھُوَ غُلُولٌ))’’جسے ہم عامل بنائیں اور اسے تنخواہ دیں،اس کے علاوہ جو وہ لے گا خیانت ہو گی۔‘‘[2] ٭ قاضی کی ذمہ داریاں: 1: تمام دعوؤں اور جھگڑوں میں فریقین کے مابین فیصلہ کرے اور دلائل کے تضاد یا غیر واضح ہونے کی صورت میں فریقین کی رضامندی سے صلح کرائے۔ 2: ظالموں اور بدکرداروں کو دبائے اور مظلوموں اور حق داروں کی مدد اور ان کی داد رسی کرے۔ 3: خون اور زخموں میں ’ ’حدود‘‘ قائم کرے اور فیصلہ جات صادر کرے۔ 4: نکاح،طلاق اور خرچہ جات کے بارے میں فیصلہ جات صادر کرے۔ 5: یتیموں،دیوانوں،غیر حاضر اور ممنوع التصرف لوگوں(جنھیں مالی تصرف سے روک دیا گیا ہو)کے اموال کے تحفظ کے انتظامات کرائے۔ 6: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے محکمے کا کنٹرول جس کے ذریعے اچھائی کا حکم جاری کیا جاتا ہے اور برائی سے روکا جاتا ہے۔ 7: جمعہ اور عیدین کی امامت۔ ٭ قاضی کس طرح فیصلہ کرے: درج ذیل چار طریقوں سے قاضی لوگوں کے حقوق کا تحفظ اور فیصلہ صادر کرے گا: 1: اقرار:’’مدعا علیہ‘‘ ’’مدعی‘‘ کا مطالبہ تسلیم کر لے تو ’’مدعی‘‘ کا حق ثابت ہو جاتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((فَإِنِ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْھَا))’’اگر وہ اعتراف کر لے تو اسے سنگسار کر دینا۔‘‘[3] 2: دلیل:(ثبوت دعویٰ)یعنی گواہوں کی گواہی سے دعویٰ ثابت ہو جاتا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
[1] [صحیح] مسند أحمد: 212/2، وسنن أبي داود، القضاء، باب في کراھیۃ الرشوۃ،حدیث: 3580، وجامع الترمذي، الأحکام، باب ماجاء في الراشي:، حدیث: 1337,1336، اسے ابن الجارود،حاکم اور ذہبی نے صحیح کہا ہے۔ [2] [حسن] سنن أبي داود، الخراج، باب في أرزاق العمال، حدیث: 2943، اسے امام ابن خزیمہ،حاکم، ذہبی اور امام زبیدی نے صحیح کہا ہے۔ [3] صحیح البخاري، الحدود، باب الاعتراف بالزنا، حدیث: 6828,6827، و صحیح مسلم، الحدود، باب من اعترف علی نفسہبالزنٰی، حدیث: 1697۔