کتاب: منہاج المسلم - صفحہ 355
اسلامی احکام پر عمل پیرا ہوتے رہیں گے۔ جمعے کی شرائط وخصائص پر اگر ایک نظر ڈال لی جائے تو مذکورہ بالا حکمت کی نشاندہی واضح ہو جاتی ہے۔اس لیے کہ اس کی شرائط میں جماعت ہے| اور یہ کہ سب لوگ ایک ہی جگہ جمعہ ادا کریں اور خطبہ سربراہ حکومت یا اس کا نمائندہ ارشاد فرمائے اور دوران خطبہ گفتگو حرام ہے۔غلام،عورت،نابالغ اور بیمار پر جمعہ میں حاضر ہونا ضروری نہیں ہے۔اس لیے کہ یہ پورے مکلف نہیں ہیں اور منبر پر ارشاد کردہ ذمہ داریوں کے پورا کرنے کی قدرت و استطاعت نہیں رکھتے۔ 3 یوم جمعہ کی فضیلت: یوم جمعہ دنیا کے تمام ایام سے افضل اور عظیم ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا ہے: ((خَیْرُ یَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَیْہِ الشَّمْسُ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ،فِیہِ خُلِقَ آدَمُ وَفِیہِ أُدْخِلَ الْجَنَّۃَ وَفِیہِ أُخْرِجَ مِنْھَا،وَلَا تَقُومُ السَّاعَۃُ إِلَّا فِي یَوْمِ الْجُمُعَۃِ)) ’’بہترین دن جس میں سورج طلوع ہوتا ہے،جمعے کا دن ہے،اس میں آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی،وہ بہشت میں داخل کیے گئے اور اسی دن وہاں سے نکالے گئے اور قیامت بھی جمعے کے دن ہی قائم ہو گی۔‘‘[1] اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اس دن کو عظمت دی ہے،لہٰذا اس میں کثرت سے نیکیاں کی جائیں اور گناہوں سے اجتناب کیا جائے۔ 4 جمعے کے آداب اور جمعے کے دن کے مسنون اعمال: ٭ جمعے میں شریک ہونے والوں پر لازم ہے کہ وہ نہالیں،اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((غُسْلُ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ وَاجِبٌ عَلٰی کُلِّ مُحْتَلِمٍ))’’جمعے کے دن ہر بالغ(مسلمان)پر غسل واجب ہے۔‘‘[2] ٭ اچھے اور صاف ستھرے کپڑے پہنیں اور خوشبو استعمال کریں:ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((عَلٰی کُلِّ مُحْتَلِمٍ الْغُسْلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ،وَیَلْبَسُ مِنْ صَالِحِ ثِیَابِہِ،وَإِنْ کَانَ لَہُ طِیبٌ مَّسَّ مِنْہُ)) ٭:ر سول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’جُعِلَتْ لِيَ الْأَرْضُ مَسْجِدًا وَّطَھُورًا‘ صحیح البخاري،التیمم،باب،حدیث:335 ’’میرے لیے ساری زمین مسجد اور پاک کرنے والی بنا دی گئی ہے۔‘‘ نیز صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم سے تالابوں پر نماز جمعہ پڑھنا ثابت ہے بنابریں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مسجد کی عمارت کے علاوہ مقامات میں بھی جمعہ جائز ہے۔(الاثری)
[1] صحیح مسلم، الجمعۃ، باب فضل یوم الجمعۃ، حدیث: 854۔ [2] صحیح البخاري، الجمعۃ، باب فضل الغسل یوم الجمعۃ:، حدیث: 879، وصحیح مسلم، الجمعۃ، باب وجوب غسل الجمعۃ علٰی کل بالغ:، حدیث: 846۔