کتاب: منہاج المسلم - صفحہ 33
﴿يَا مُوسَىٰ إِنِّي أَنَا اللّٰهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ﴿٣٠﴾’’اے موسیٰ!یقینا میں ہی اللہ ہوں،سارے جہانوں کا پروردگار۔‘‘[1]
نیز فرمایا:﴿إِنَّنِي أَنَا اللّٰهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدْنِي وَأَقِمِ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي﴿١٤﴾
’’بے شک میں ہی اللہ ہوں،میرے سوا کوئی معبود نہیں،لہٰذا میری عبادت کر اور میرے ذکر کے لیے نماز پڑھا کر۔‘‘[2]
اپنی عظمت کا اظہار اور اپنے اسماء و صفات کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:
﴿هُوَ اللّٰهُ الَّذِي لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ۖ هُوَ الرَّحْمَـٰنُ الرَّحِيمُ﴿٢٢﴾هُوَ اللّٰهُ الَّذِي لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۚ سُبْحَانَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ﴿٢٣﴾هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ ۖ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ ۚ يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ﴿٢٤﴾
’’وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی(حقیقی)معبود نہیں،تمام چھپی اور ظاہر چیزوں کا جاننے والا،وہی بہت رحم کرنے والا(اور)نہایت مہربان ہے۔وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی(برحق)معبود نہیں،بادشاہ(حقیقی،عیبوں سے)پاک،سلامتی والا،امن دینے والا،نگہبان،(سب پر)غالب،زبردست اور بڑائی والا ہے۔اللہ ان سے پاک ہے جو یہ شریک ٹھہراتے ہیں۔وہی اللہ بنانے والا،پیداکرنے والا اور صورتیں بنانے والا ہے،اسی کے نام سب سے اچھے ہیں،آسمانوں اور زمین کی ہر چیز اس کی تسبیح کرتی ہے اور وہ(سب پر)غالب اور حکمت والا ہے۔‘‘[3]
اپنی تعریف میں فرمایا:﴿الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴿٢﴾الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ﴿٣﴾مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ﴿٤﴾
’’ساری تعریف اللہ کے لیے ہے جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے،بہت رحم کرنے والا،نہایت مہربان(اور)جزا کے دن کا مالک ہے۔‘‘[4]
مسلمانوں سے مخاطب ہو کر فرمایا:﴿إِنَّ هَـٰذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ﴿٩٢﴾
’’یقینا یہ تمھاری جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں(تنہا)تمھارا رب ہوں،لہٰذا تم میری ہی عبادت کرو۔‘‘[5]
سورئہ مؤمنون میں فرمایا:﴿وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُونِ﴿٥٢﴾’’اور میں تمھارا پالنہار ہوں،لہٰذا تم مجھ ہی سے ڈرو۔‘‘[6]
آسمانوں اور زمین میں اپنے ماسوا کسی دوسرے حقیقی رب یا معبود کے موجود ہونے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے فرمایا:﴿لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَا ۚ فَسُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُونَ﴿٢٢﴾
’’اگر ان(زمین و آسمان)میں سوائے اللہ تعالیٰ کے اور بھی(سچے)معبود ہوتے تو یہ دونوں تباہ ہو جاتے۔سو اللہ،عرش کا رب ان باتوں سے پاک ہے جو یہ(مشرک)بیان کرتے ہیں۔‘‘[7]
[1] القصص 30:28۔
[2] طٰہٰ 14:20۔
[3] الحشر 24-22:59۔
[4] الفاتحۃ 4-2:1۔
[5] الأنبیآء 92:21۔
[6] المؤمنون 52:23۔
[7] الأنبیآء 22:21۔