کتاب: منہاج المسلم - صفحہ 282
کر آ گیا مگر یہ راتوں کا قیام نہیں کرتا۔ماں باپ دونوں یا ایک زندہ موجود ہیں اور ان کی خدمت کرنے کی استطاعت بھی ہے مگر عجز و کاہلی یا کنجوسی و بخل یا نافرمانی کی وجہ سے ان کی خدمت نہیں کرتا۔اللہ ایسی صورت حال سے ہمیں اپنی پناہ میں رکھے۔ ایک انسان ذلت و توہین سے نکل کر عزت و وقار کی زندگی میں محض سستی کی وجہ سے داخل نہیں ہو رہا اور بے عزتی کی زندگی بسر کر رہا ہے۔ ((اَللّٰھُمَّ!إِنَّا نَعُوذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ،وَنَعُوذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ،وَنَعُوذُ بِکَ مِنْ کُلِّ خُلُقٍ لَّا یُرْضِي وَعَمَلٍ لَّا یَنْفَعُ)) ’’اے اللہ!ہم عاجزی اور سستی سے تیری حفاظت چاہتے ہیں اور بزدلی اور کنجوسی سے تیری پناہ طلب کرتے ہیں اور ہر ناپسند عادت اور غیر مفید عمل سے تیری حفاظت کی درخواست کرتے ہیں۔‘‘