کتاب: منہاج المسلم - صفحہ 267
پر ذلت حاوی ہو گی،جہنم سے’ ’بولس‘‘نامی ایک قید خانے میں انھیں دھکیلا جائے گا،سب سے بڑی آگ ان پر غالب ہو گی اور انھیں جہنمیوں کی پیپ اور لہو پلایا جائے گا۔‘‘[1] اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے کلام مقدس اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین عالیہ میں جب ایک مسلمان،متواضع مسلمان کی تعریف اور متکبرین کی مذمت پر توجہ دیتا ہے اور غور کرتا ہے کہ اللہ نے تواضع کا حکم دیا ہے اور بڑائی سے منع کیا ہے تو وہ تواضع پسند کیوں نہ بنے گا اور تکبر و بڑائی سے اسے نفرت اور عداوت کیوں نہ ہو گی؟ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی تواضع کا حکم دیا ہے،فرمایا: ﴿وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ﴾’’اور جو مومن آپ کے پیروکار ہو گئے ہیں،ان کے لیے اپنا بازو جھکا دیں۔‘‘[2] اور حکم ربانی ہے:﴿وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا﴾’’اور زمین پر اکڑ کر نہ چل۔‘‘[3] اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے اولیاء کی صفت’’تواضع‘‘کی تعریف کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:﴿يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ﴾ ’’وہ(اللہ)ان سے محبت کرتا ہے اور وہ(لوگ)اس(اللہ)سے محبت کرتے ہیں،مومنوں پر نرم اور کافروں پر سخت ہیں۔‘‘[4] اور تواضع کرنے والوں کا صلہ بیان کرتے ہوئے فرمایا:﴿تِلْكَ الدَّارُ الْآخِرَةُ نَجْعَلُهَا لِلَّذِينَ لَا يُرِيدُونَ عُلُوًّا فِي الْأَرْضِ وَلَا فَسَادًا﴾ ’’وہ(جو)آخرت کا گھر(ہے)ہم نے اسے ان لوگوں کے لیے بنایا ہے،جو زمین میں برتری اور فساد کا ارادہ نہیں کرتے۔‘‘[5] تواضع کے حکم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’إِنَّ اللّٰہَ أَوْحٰی إِلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتّٰی لَا یَفْخَرَ أَحَدٌ عَلٰی أَحَدٍ،وَلَا یَبْغِي أَحَدٌ عَلٰی أَحَدٍ‘ ’’بے شک اللہ نے مجھے وحی کی ہے کہ تواضع اختیار کرو اور کوئی کسی پر فخر و بڑائی نہ کرے اور نہ کوئی دوسرے پر زیادتی کرے۔‘‘[6] تواضع کی ترغیب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:’مَا بَعَثَ اللّٰہُ نَبِیًّا إِلَّا رَعَی الْغَنَمَ،فَقَالَ أَصْحَابُہٗ:
[1] الترغیب والترھیب: 388/4، وجامع الترمذي صفۃ القیامۃ، باب ماجاء في شدۃ الوعید للمتکبرین، حدیث: 2492، امام ترمذی نے اسے حسن صحیح کہا ہے۔ [2] الشعرآء 215:26۔ [3] لقمٰن 18:31۔ [4] المآئدۃ 54:5 [5] القصص 83:28۔ [6] صحیح مسلم، الجنۃ و نعیمھا، باب الصفات التي یعرف بہا في الدنیا أہل الجنۃ و أہل النار، حدیث: 2865۔