کتاب: منہاج المسلم - صفحہ 141
مزید فرمایا:﴿فَلْيَحْذَرِ الَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ﴾ ’’جو لوگ اس(رسول)کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں،انھیں ڈرنا چاہیے(ایسا نہ ہو)کہ انھیں کوئی آزمائش یا دردناک عذاب پہنچ جائے۔‘‘ [1] نیز فرمایا:﴿وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا﴾’’اور رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)تم کو جو دے،وہ لے لو اور جس سے منع کرے،اس سے رک جاؤ۔‘‘ [2] اور فرمایا:﴿قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ﴾ ’’کہہ دیجیے کہ اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو۔اللہ بھی تم سے محبت کرے گا اور تمھاری کوتاہیاں معاف کر دے گا۔‘‘ [3] جس ہستی کی فرماں برداری فرض و لازم اور نافرمانی حرام ہو،ہر حال میں اس کے آداب کا لحاظ ضروری ہے۔ 3:اللہ عزوجل نے آپ کو امام اورحاکم مقرر کیا ہے۔ارشاد الٰہی ہے:﴿انَّا أَنزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ اللّٰهُ﴾ ’’یقینا ہم نے تجھ پر سچی کتاب نازل کی ہے تاکہ تم اللہ کے دکھائے ہوئے طر یق پر لوگوں میں فیصلے کرو۔‘‘ [4] ارشادِ عالی ہے:﴿وَأَنِ احْكُم بَيْنَهُم بِمَا أَنزَلَ اللّٰهُ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَاءَهُمْ﴾ ’’اور اللہ نے جو اتارا ہے،اس کے مطابق ان میں فیصلہ کریں اور ان کی خواہشات کے پیچھے نہ چلیں۔‘‘[5] ارشادِ ربانی ہے:﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾ ’’تیرے رب کی قسم!یہ مومن نہیں ہو سکتے حتیٰ کہ آپس کے تمام اختلافات میں آپ کو حاکم تسلیم کر لیں اور پھر جو فیصلہ آپ ان میں کر دیں،اس سے اپنے اندر کسی قسم کی تنگی نہ پائیں اور(اسے)صحیح طور پر تسلیم کر لیں۔‘‘ [6] ارشادِ گرامی ہے:﴿لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللّٰهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللّٰهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ﴾ ’’یقینا اللہ اور آخرت کی امید رکھنے والوں کے لیے،اللہ کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی ذات میں بہترین نمونہ ہے۔‘‘[7] 4:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آپ کی محبت ضروری قرار دی ہے،چنانچہ آپ کا ارشادِ عالی ہے:’(وَالَّذِي نَفْسِي بِیَدِہِ)لَا یُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ حَتّٰی أَکُونَ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِنْ وَّالِدِہِ وَوَلَدِہِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِینَ‘ ’’اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہو سکتا حتیٰ کہ میں
[1] النور 63:24۔ [2] الحشر 7:59۔ [3] اٰل عمرٰن 31:3۔ [4] النسآء 105:4۔ [5] المآئدۃ 49:5۔ [6] النسآء 65:4۔ [7] الأحزاب 21:33۔