کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد4،3) - صفحہ 69
’’ہم اسے مردہ شہر کی طرف ہانک لے جاتے ہیں اوراس کے ساتھ بارش اتارتے اور بارش سے ہر طرح کے پھل پیدا کرتے ہیں ۔‘‘
اور اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿وَ مَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ مِنَ السَّمَآئِ مِنْ مَّآئٍ فَاَحْیَا بِہِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِہَا﴾ (البقرۃ: ۱۶۳)
’’اور اس پانی میں جو اللہ نے آسمان سے اتارا، پھر اس کے ساتھ زمین کو اس کی موت کے بعد زندہ کر دیا۔‘‘
اور اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿یَّہْدِیْ بِہِ اللّٰہُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَہٗ سُبُلَ السَّلٰمِ﴾ (المائدۃ: ۱۶)
’’جس کے ساتھ اللہ ان لوگوں کو جو اس کی رضا کے پیچھے چلیں ،راہ سلامتی کی ہدایت دیتا ہے۔‘‘
اور اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿یُضِلُّ بِہٖ کَثِیْرًا وَّ یَہْدیْ بِہٖ کَثِیْرًا﴾ (البقرۃ: ۲۶)
’’اس (قرآن) کے ساتھ بہت سے لوگوں کو گمراہ کرتا اور بہت سے لوگوں کو ہدایت عطا کرتا ہے۔‘‘
کتاب و سنت میں اس کی متعدد مثالیں ہیں جن میں رب تعالیٰ اس بات کی خبر دے رہے ہیں کہ وہ حوادث کو اسباب کے ذریعے پیدا کرتا ہے، اور کتاب و سنت ان قوی اور طبائع کے اثبات پر بھی دلالت کرتے ہیں جن کو رب تعالیٰ نے حیوان وغیرہ میں پیدا کیا ہے۔ جیسا کہ ارشاد ہے:
﴿فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ﴾ (التغابن: ۱۶)
’’سو اللہ سے ڈرو جتنی طاقت رکھو۔‘‘
اور فرمایا:
﴿اَوَلَمْ یَرَوْا اَنَّ اللّٰہَ الَّذِیْ خَلَقَہُمْ ہُوَ اَشَدُّ مِنْہُمْ قُوَّۃً﴾ (فصلت: ۱۵)
’’اور کیا انھوں نے نہیں دیکھا کہ بے شک وہ اللہ جس نے انھیں پیدا کیا، قوت میں ان سے کہیں زیادہ سخت ہے۔‘‘
اور فرمایا:
﴿اَللّٰہُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّن ضُعْفٍ ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ ضُعْفٍ قُوَّۃً ثُمَّ جَعَلَ مِنْ بَعْدِ قُوَّۃٍ ضُعْفًا وَّ شَیْبَۃً یَخْلُقُ مَا یَشَآئُ﴾ (الروم: ۵۳)
’’اللہ وہ ہے جس نے تمھیں کمزوری سے پیدا کیا، پھر کمزوری کے بعد قوت بنائی، پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا بنا دیا، وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے۔‘‘
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اشج بن عبدالقیس رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا تھا: