کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد4،3) - صفحہ 353
ہے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تفسیر اپنی ذات سے اور اپنی آل سے کی ہے۔پس آپ کی اتباع میں آپ کی آل پر بھی درود پڑھاجائے گا۔ ٭ امام شافعی اور امام احمد رحمہما اللہ کے نزدیک آل رسول وہ لوگ ہیں جن پر صدقہ لینا حرام ہے۔ ٭ امام أحمد اور امام مالک رحمہما اللہ کے کچھ اصحاب کا مسلک ہے کہ آل محمد سے مراد آپ کی امت ہے ۔ ٭ صوفیاء کے ایک گروہ کا کہنا ہے کہ:اس سے مراد آپ کی امت کے اولیاء اورنیک لوگ ہیں ۔ اس میں تمام اہل ایمان و اہل تقوی شامل ہیں ۔ اس متعلق ایک ضعیف حدیث بھی روایت کی گئی ہے جوکہ اصل میں ثابت نہیں ہے۔ ٭ کچھ احناف اور دوسرے لوگوں نے کہا ہے : جب انسان کسی ایسی قوم کے پاس ہو ‘ جو باقی تمام صحابہ کو چھوڑ کر بطور خاص صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ پر درود پڑھتے ہوں ‘ اورجب اس نے بھی صرف حضرت علی رضی اللہ عنہ پر درود پڑھا ‘ اور یہ گمان پیدا ہوگیا کہ یہ بھی انہی لوگوں میں سے ہے ؛ تو ایسا کرنا مکروہ ہے تاکہ اس کے رافضی ہونے کا گمان تک پیدا نہ ہو۔ ہاں اگر یہ پتہ چل سکتا ہو کہ اس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اوردوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر بھی درود پڑھا ہے تو پھر ایسا کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ۔ ٭ تمام ائمہ کرام رحمہم اللہ یہی فرماتے ہیں کہ : اگر کسی مستحب فعل میں فساد کا پہلو راجح ہو تو پھر وہ مستحب نہیں رہتا۔ یہاں سے بعض ان فقہاء نے دلیل لی ہے جو بعض مستحبات کو اس وجہ سے ترک کردیتے ہیں کہ وہ کسی بدعتی فرقہ کے شعار کے طور پر مشہور ہیں ۔ [تاکہ اہل بدعت سے ان مشابہت نہ ہو]۔ لیکن ایسی کسی بات کوبنیاد بناکر کسی واجب کوہر گز ترک نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن یہ کہا گیا ہے کہ اس کا اظہار کرنے میں رافضیوں سے مشابہت ہوتی ہے۔اورسنی اور رافضی میں کوئی تمیز باقی نہیں رہتی۔ اور ان سے امتیازیت کی مصلحت ان کی مخالفت اورقطع تعلقی پر مبنی ہے۔یہ مستحب کی مصلحت سے زیادہ بڑھ کر ہے۔ ٭ اس مذہب کے مطابق بعض مواقع پر مستحب کو بجالانے کی ضرورت بھی پیش آتی ہے بھلے میں اس میں روافض کے ساتھ اختلاف اور ان کی مشابہت لازم آتی ہو۔لیکن یہ ایک عارضی بات ہے ؛ اس سے یہ لازم نہیں آتا کہ کسی ایسی چیز کو ہمیشہ کے لیے مشروع بنالیا جائے جو کہ اصل میں مشروع نہیں ہے۔ مثال کے طور پر: کفار کا شعار پہننا ۔ اگرکوئی چیز ان کا شعار نہ ہو تو اس کا پہننا مباح ہوتا ہے۔ مثلاً پیلا عمامہ پہننا جائز ہے اگر یہ یہود کا شعارنہ ہو۔اور اگر ان کا شعار ہو تو پھر اس کا پہننا منع ہے۔ فصل: ....خطبہ جمعہ اور خلفائے راشدین کا ذکر [الزام]: رافضی مصنف نے کہا ہے : ’’اس کے ساتھ ہی اہل سنت نے بہت ساری بدعات ایجاد کرلیں ‘اور ان کے بدعت ہونے کا اعتراف بھی کرتے ہیں ۔اور بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے : ’’ ہر بدعت گمراہی ہے ‘ اور