کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد4،3) - صفحہ 343
درگاہ میں دفن کیا جائے۔ اور اس نے اس بات پر گواہ بھی متعین کیے کہ وہ امامیہ کے مذہب پر تھا۔‘‘[انتہی کلام الرافضی] جواب :....رافضی کا یہ کہنا کہ : ’’ ہم نے اکثر دیکھا ہے ‘‘ یہ ایک کھلا ہوا جھوٹ ہے۔ ہاں ایسے ضرور ہواہوگا کہ مذاہب اربعہ کی طرف منسوب لوگوں میں سے کچھ باطن میں رافضی عقیدہ رکھتے ہوں ۔ جیسا کہ اسلام کا اظہار کرنے والوں میں منافقین بھی پائے جاتے ہیں ۔اس لیے کہ رافضی بھی منافقین کی جنس میں سے ہیں ’ اور جب انہیں ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ وہ اپنے عقیدہ کے خلاف ظاہر کریں تووہ اپنے عقیدہ کو چھپالیتے ہیں ۔ جیسا کہ منافقین کو ضرورت محسوس ہوئی تھی کہ وہ اپنے کفر کے برعکس ظاہر کریں ۔ اور یہ بات صرف ان لوگوں میں پائی جاتی ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظاہری و باطنی احوال اور شروع کے دور میں مسلمانوں کے حالات سے جاہل ہوں ۔ ٭ جبکہ وہ لوگ جنہیں صحیح معنوں میں اسلام کے ابتدائی حالات کا علم ہو؛ اورظاہری و باطنی طور پر وہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول اللہ ہونے کا اقرار بھی کرتا ہو ‘ اس کا باطن میں رافضی ہونا انتہائی مشکل بات ہے۔ اور باطن میں رافضی ہونے کا تصوربھی صرف اس انسان کے متعلق کیا جاسکتا ہے جو زندیق یا منافق ہویا پھر اسلام کے احوال انتہائی درجہ کا لاعلم اور جاہل ہو ۔ ٭ جس امام و مدرس کے بارے میں حکایت نقل کی گئی ہے ۔ اس کے بارے میں ہمیں بعض اہل بغداد علماء نے اطلاع دی ہے کہ یہ بات محض جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اگر رافضی ان بعض مدرسین سے اپنی بات نقل کرنے میں سچا بھی ہوتو بھی اس بات کا انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ائمہ اربعہ کے مذاہب کی طرف خود کومنسوب کرنے والا کوئی زندیق دائرہ اسلام سے خارج انسان ہو؛ مگر پھر بھی اس کا رافضی ہونا محال لگتا ہے۔ اور جس کسی نے بعض لوگوں کے باطن میں زندیق ہونے کی وجہ سے یہ کہہ دیا کہ تمام مسلمان باطن زندیق ہیں ؛ وہ پرلے درجے کا جاہل ترین انسان ہے۔ اور ایسے ہی جو کوئی بعض لوگوں کے باطن میں رافضی ہونے کی وجہ سے تمام مسلمانوں کو باطن میں رافضی ہو۔ اگر یہ رافضی مصنف اس مدرس کا نام بھی لے لیتا تو ہم ایسی تحقیق کے ساتھ سب بات بیان کردیتے جس سے حقیقت حال کھل کر سامنے آجاتی اوررافضی کی جہالت واضح ہوجاتی۔ ٭ کیا تاتاریوں اور کافروں کے ملک میں یا نئے مسلمانوں ہونے والوں میں محض کسی انسان کے منصب تدریس پر فائز ہونے سے؛ کسی انسان کو وہ مقام مل جاتا ہے جو اس کی فضیلت اور دیانت کی دلیل سمجھا جائے۔ یہاں تک کہ اس کی بات کو بطور عقیدہ دلیل میں پیش کیا جائے۔ حالانکہ یہ بات سب کو معلوم ہے کہ اکثراوقات ظالموں لوگوں کے ہاں تدریس پر مامور لوگ خود بھی بڑے ظالم اور جاہل ہوتے ہیں ۔ ٭ علماء کی فضیلت پر دلالت کرنے والی چیز لوگوں کے مابین مشتہر ان کے علوم ہوتے ہیں یا پھر جو چیز ان کے کلام اور تحریروں سے ظاہر ہوتی ہے۔ توکیا امام شافعی ‘ امام احمد اور امام مالک رحمہم اللہ کے ساتھیوں میں سے کسی ایک کے بارے میں بھی یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ رافضی تھا؟ بلکہ یہ بات اضطراری طور پر معلوم ہے کہ ان میں سے ہر ایک انسان