کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد4،3) - صفحہ 273
دے۔بیشک اسے اس کا رب پورا بدلہ دیگا اس پر نہ تو کوئی خوف ہوگا، نہ غم اور اداسی۔‘‘
یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ جس منتظر کے دعویدار رافضی ہیں ؛ اس کی اطاعت کسی ایک پر بھی واجب نہیں ہے۔اس لیے کہ اس سے کسی منقول قول کا علم حاصل ہی نہیں ہوسکا۔ پس پھر جو کوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے گا ‘ وہ جنت میں داخل ہوجائے گا۔ بھلے وہ اس خودساختہ امام پر ایمان نہ رکھتا ہو۔ اور جو کوئی اس امام پر ایمان رکھتا ہو وہ اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوسکتا جب تک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت نہ کرلے۔ اس لیے کہ سعادت کا دارو مدار اپنے عدم اور وجود کے اعتبار سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت پر ہے ۔ پس یہی چیز اطاعت گزاری اہل جنت اور اہل جہنم میں فرق کرنے والی ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے درمیان وجہ فرق ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے اپنی خلقت کوآپ کی اطاعت کا حکم دیاہے ‘ اور اس طرف رہنمائی فرمائی ہے ۔ پس اس سے ظاہر ہوگیا کہ اہل سنت والجماعت ان لوگوں کی نجات کے بارے میں پختہ یقین رکھتے ہیں جو کہ سنت پر پابند ہوں ۔
[منہاج السنہ کی تیسری جلد مکمل ہوئی]
٭٭٭