کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد4،3) - صفحہ 252
یہ لوگ جاہل ہیں جو اپنی جہالت کی وجہ سے سنت سے بہت دور ہوگئے ہیں ۔ جب کہ رافضہ کی بنیاد نفاق کی بدعت پر قائم ہے۔اس وجہ سے ان میں وہ زندیقیت پائی جاتی ہے جو خوارج میں بھی نہیں پائی جاتی۔علامہ ابو الحسن اشعری رحمہ اللہ ’’ المقالات ‘‘ میں فرماتے ہیں :
’’یہ حکایت اہل سنت والجماعت ‘اہل حدیث کی ہے۔جس مجمل عقیدہ پر اصحاب الحدیث اور اہل سنت والجماعت قائم ہیں ‘ وہ : اللہ تعالیٰ کا ‘ اور اس کے فرشتوں کا اور اس کی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کا اقرار ہے اور جوکچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہے اس پر ایمان ہے۔ اور جو خبریں ثقہ راویوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کی ہیں ‘ان کو رد نہیں کرتے ۔ اور یہ کہ اللہ تعالیٰ اکیلا معبود برحق ہے ؛ وہ اکیلا یکتا اور بے نیاز ہے؛ اس کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ۔ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اوراس کے رسول ہیں ۔ اور یہ کہ جنت حق ہے ‘ اور جہنم حق ہے ۔ اور قیامت آنے والی ہے ‘ اس میں کوئی شک نہیں ۔‘ اوربیشک اللہ تعالیٰ قبروں میں پڑے ہوؤں کو دوبارہ اٹھائیں گے۔ اور بیشک اللہ تعالیٰ اپنے عرش پر ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :﴿اَلرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوٰی﴾ [طہ ۵] ’’رحمن نے اپنے عرش پر قرار پکڑا ہے ۔‘‘
اور یہ کہ اللہ تعالیٰ کے دو ہاتھ ہیں ؛ جن کی کیفیت بیان نہیں کی جاسکتی۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
﴿خَلَقْتُ بِیَدَيَّ﴾ [ص ۷۵] ’’ میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے پیدا کیا ۔‘‘
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :﴿ بَلْ یَدٰہُ مَبْسُوْطَتٰنِ﴾ (المائدۃ ۶۳) ’’ بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہوئے ہیں ۔‘‘
اور پھر آخرتک پورا کلام کیا ہے ۔‘‘
[اعتراض]: اگر کوئی کہے : جدا ہونے سے رافضی مصنف کی مراد یہ ہے کہ وہ اپنے دار کے علاوہ باقی تمام دار کے لوگوں کو کافر کہتے ہیں ۔ جیسا کہ کئی ایک شیعہ مشائخ نے فتوی دیا ہے کہ جب دار ایسا ہو جس میں ناصبیوں کا مذہب غالب اور ظاہر ہوجیسے : موزوں پر مسح کرنا ؛ جوس پینے کوحلال سمجھنا ؛ متعہ کو حرام سمجھنا ؛ تو ایسا دار دار کفر ہے ۔ یہاں کی مائع چیزوں پر نجاست کا حکم لگایا جائے گا۔اور طائفہ حقہ۔یعنی امامیہ ۔ کا مذہب یہاں پر ظاہر ہو؛ تو ان تمام مائع چیزوں کی طہارت کا حکم لگایا جائے گا ۔اور اگر دونوں چیزیں برابر ہوں ؛ تو توقف کیا جائے گا؛ اور دیکھا جائے گا کہ: جو کچھ اپنے گروہ کے لوگوں کے ہاں سے ہو؛ تو اس کی مائع چیزیں پاک ہوں گی۔ اور جو کچھ دوسروں کے ہاں سے ہو ؛ اس پر نجس ہونے کا حکم لگایا جائے گا۔ ‘‘
[جواب]: ان سے کہا جائے گا کہ: اس وصف میں خوارج بھی ان کے ساتھ شریک ہیں ۔ بلکہ خوارج اس بارے میں ان سے زیادہ قوی ہیں ۔ اس لیے کہ خوارج ان کو قتل کرنا حلال سمجھتے ہیں ۔اہل سنت والجماعت کے ساتھ ان کی جنگیں بڑی مشہور ہیں ۔خوارج کے نزدیک ان کے دیار کے علاوہ باقی تمام دیار دیار کفر ہیں ۔ان میں سے بعض نے تکفیر عام میں