کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد4،3) - صفحہ 238
مذہب میں سے جس چیز کومذموم خیال کرتے ہیں ‘ اس کی مذمت کرنے لگ جاتے ہیں ۔بھلے وہ اس کے نقل کرنے میں سچے ہوں یا جھوٹے ۔اور بھلے وہ اپنی ذکر کردہ مذمت میں وہ حق پر ہوں یا باطل پر۔ اگرچہ خود شیعہ کے مذہب میں پائے جانے والے عیب دوسرے کسی بھی مذہب میں پائے جانے والے عیوب سے بڑھ کر ہیں ۔ [زانی کی گواہی اور دیگرمسائل]: [اعتراض]:شیعہ کاکہنا ہے : اگر زانی گواہوں کو جھٹلا دے، تو اس پر حد لگائی جائیگی اور اگر ان کی تصدیق کر دے تو حد ساقط ہوجائے گی گویا مجرم کے اقرار جرم اور گواہوں کی گواہی کے باوجود اس پر حد نہیں لگائی جائے گی۔یہ اللہ تعالیٰ کی حدود کو ختم کرنے کا ایک ذریعہ ہے کہ جس کسی پر بھی زنا کی گواہی دی جائے اور وہ گواہوں کو جھٹلادے تو گواہی ساقط ہوگی۔‘‘ [جواب]: یہ قول بھی امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اقوال میں سے ہے۔ جمہورعلماء جیسے : امام مالک ؛ امام شافعی ؛ احمد بن حنبل وغیرہم رحمہم اللہ نے اس مسئلہ میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی مخالفت بھی کی ہے ۔ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی دلیل یہ ہے کہ جب مجرم اقرار کرلے گا تو شہادت کا حکم ساقط ہوجائے گا بشرطیکہ وہ چار مرتبہ اقرار کر لے۔ بخلاف ازیں جمہور کہتے ہیں کہ:’’ مجرم کے اقرار سے شہادت میں مزید پختگی پیدا ہوجاتی ہے؛ شہادت باطل نہیں ہو گی ۔اس لیے کہ اس کا اقرار گواہی کے موافق ہے ؛ اس کے مخالف نہیں ہے؛ اگرچہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔یہ ایسے ہی ہے جیسے گواہوں کی تعداد چار سے بڑھ جائے۔یاجیسے کوئی چار بار سے زیادہ اقرار کرلے ۔ خلاصہ کلام ! یہ جمہور اہل سنت و الجماعت کا قول ہے۔اگرپہلا قول حق ہے تو ان کا ہی قول ہے ۔اور اگر اس کے برعکس ہے تو پھر بھی قول حق و صواب ان کے پاس موجود ہے ۔ پھر اس شیعہ سے یہ بھی کہا جائے گا کہ : جمہور اہل سنت و الجماعت ان مسائل کا انکار کرتے ہیں ۔اور ان کے کہنے والوں پر ایسے دلائل اور حجتوں سے رد کرتے ہیں جنہیں امامیہ نہیں جانتے ۔ [اہل سنت پر کتے اور لونڈے بازی کی حلت کا الزام اور اس پررد: ] [ اعتراض]:شیعہ مصنف کہتا ہے :[اہل سنت کے ہاں ]’’کتے کا گوشت کھانا مباح ہے؛غلام کیساتھ لواطت مباح ہے باجے گاجے اور ساز وغیرہ اسباب غفلت مباح ہیں ۔انکے علاوہ بھی ایسے مسائل ہیں جن کے بیان کا موقع یہ نہیں ہے ۔‘‘ [جواب]: تمام اہل سنت کی طرف منسوب کرکے یہ قول نقل کرنا؛ اورایسے ہی اس قول کو جمہور کی طرف منسوب کرنا بھی جھوٹ ہے۔بلکہ اس پیرائے میں بعض ایسے جملے موجود ہیں جو خلفاء ثلاثہ رضی اللہ عنہم کے ماننے والوں نے کہے ہیں ۔اور بعض ان پر جھوٹ اور بہتان ہیں ان میں سے کسی ایک نے بھی نہیں کہے۔جو جملے بعض لوگوں نے کہے ہیں جمہور اہل سنت و الجماعت نے ان کا انکار کیا ہے ‘ [اور اس پر سختی سے رد کیا ہے ] اور وہ اس گمراہی پر یک زبان نہیں ہوئے[وللہ الحمد ]۔ پھر اس کے برعکس بہت سے برے اور شنیع اقوال شیعہ مذہب میں موجود ہیں جو کہ کتاب و سنت اور اجماع کے خلاف ہیں ؛ جو کسی بھی دوسرے مسلمان گروہ میں موجود اقوال سے بڑھ کر برے اور گندے ہیں ۔اہل سنت والجماعت کے