کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد4،3) - صفحہ 186
جو کچھ اس کے نتیجہ میں پیدا ہو؛ جیسے تراشنا ؛ اور تصویر بنانا؛ وہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں شامل ہے: ﴿وَمَا تَعْمَلُوْنَo﴾ (الصافات: ۹۶)’’اور اسے بھی جو تم کرتے ہو ۔‘‘ پس ثابت ہوا کہ یہ آیت مبارکہ اس چیز پر دلالت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان دومیں سے ہر ایک کا خالق ہے۔ اور یہی چیز بیان کرنا مطلوب ہے حالانکہ بندوں کے اعمال کے مخلوق ہونے پر دلالت کرنے والی آیات بہت زیادہ ہیں ۔جیسا کہ اس پر تنبیہ اس سے پہلے بھی گزر چکی ہے۔ لیکن مصنوعات کے لیے اس کی تخلیق کا ہونا جیسے کشتی؛ اور عمارتین؛ اور لباس وغیرہ ؛ یہ بالکل تراشے ہوئے بت کی مثل ہیں ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَاٰیَۃٌ لَہُمْ اَنَّا حَمَلْنَا ذُرِّیَّتَہُمْ فِی الْفُلْکِ الْمَشْحُوْنِ () وَخَلَقْنَا لَہُمْ مِّنْ مِّثْلِہٖ مَا یَرْکَبُوْنَ o﴾ (یس) ’’ اور ایک نشانی ان کے لیے یہ ہے کہ بے شک ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کیا۔ اور ہم نے ان کے لیے اس جیسی کئی اور چیزیں بنائیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں ۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿وَ اللّٰہُ جَعَلَ لَکُمْ مِّمَّا خَلَقَ ظِلٰلًا وَّ جَعَلَ لَکُمْ مِّنَ الْجِبَالِ اَکْنَانًا وَّ جَعَلَ لَکُمْ سَرَابِیْلَ تَقِیْکُمُ الْحَرَّ وَ سَرَابِیْلَ تَقِیْکُمْ بَاْسَکُمْ کَذٰلِکَ یُتِمُّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکُمْ لَعَلَّکُمْ تُسْلِمُوْنَo﴾ (النحل) ’’ اور اللہ نے تمھارے لیے ان چیزوں سے جو اس نے پیدا کیں ، سائے بنا دیے اور تمھارے لیے پہاڑوں میں سے چھپنے کی جگہیں بنائیں اور تمھارے لیے کچھ قمیصیں بنائیں جو تمھیں گرمی سے بچاتی ہیں اور کچھ قمیصیں جو تمھیں تمھاری لڑائی میں بچاتی ہیں ۔ اسی طرح وہ اپنی نعمت تم پر پوری کرتا ہے، تاکہ تم فرماں بردار بن جاؤ۔‘‘ کیا رؤیت باری تعالیٰ ممکن ہے؟: [اشکال ]:شیعہ مضمون نگار لکھتا ہے:’’اشاعرہ کا زاویہ نگاہ یہ ہے کہ اﷲتعالیٰ مجرد عن الجہات ہونے کے باوصف آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے، حالانکہ قرآن کریم میں ارشاد ہوتا ہے:﴿ لَا تُدْرِکُہُ الْاَبْصَارُ﴾ (الانعام:۱۰۳) ’’آنکھیں اس کا ادراک نہیں کر سکتیں ۔‘‘ اشاعرہ اس بد یہی بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ آنکھ سے صرف اس چیز کا ادراک کرنا ممکن ہوتا ہے جو بالکل سامنے ہو یا اس کے حکم میں ہو۔اور اس مسئلہ میں انہوں نے تمام عقلاء کی مخالفت کی ہے۔ اشاعرہ کہتے ہیں ممکن ہے کہ ہمارے سامنے رنگا رنگ بلند پہاڑ کھڑے ہوں اور ہم انہیں دیکھ نہ سکیں ، ہر طرف سے مہیب آوازیں آرہی ہوں ، اور ہم انہیں سن نہ سکیں ؛ یا کثیرتعداد عساکر مختلف قسم کے مہیب اسلحہ کے ساتھ برسر پیکار ہوں ؛ہمارے اجسام تو آپس میں ٹکرا رہے ہوں مگر ہم ان کی صورت اورحرکات کو دیکھنے سے قاصر رہیں ۔اور نہ ہی ان کی آوازیں سن سکیں ۔ اسی طرح یہ بھی ممکن ہے کہ ہم دور