کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد8،7) - صفحہ 750
جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دیاہے اور اپنی خواہش کے تابع ہو گیاہے اور اسکا معاملہ حد سے گزرا ہوا ہے۔‘‘ نیزکمزور اہل ایمان کے متعلق اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿اِِنَّ الَّذِیْنَ اَجْرَمُوْا کَانُوْا مِنْ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَضْحَکُوْنَo وَاِِذَا مَرُّوا بِہِمْ یَتَغَامَزُوْنَo وَاِِذَا انقَلَبُوْا اِِلٰی اَہْلِہِمْ انقَلَبُوْا فَکِہِیْنَ٭وَاِِذَا رَاَوْہُمْ قَالُوْا اِِنَّ ہٰٓؤُلَآئِ لَضَالُّوْنَo وَمَا اُرْسِلُوْا عَلَیْہِمْ حَافِظِینَo فَالْیَوْمَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْکُفَّارِ یَضْحَکُوْنَo عَلَی الْاَرَائِکِ یَنظُرُوْنَ ﴾ [المطففین۲۹۔۳۴] ’’مجرم لوگ دنیا میں ایمان لانے والوں کا مذاق اڑاتے تھے۔اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھ سے اشارے کرتے تھے۔اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتے تو ہنستے ہوئے جاتے تھے ۔اور جب ان کو دیکھتے توکہتے بیشک یہی گمراہ ہیں ۔ حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے۔پس آج وہ لوگ جو ایمان لائے کفار سے ہنس رہے ہوں گے۔مسندوں پر بیٹھے ہوئے اِن کاحال دیکھ رہے ہوں گے ۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿زُیِّنَ لِلَّذِیْنَ کَفَرُوا الْحَیٰوۃُ الدُّنْیَا وَ یَسْخَرُوْنَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا فَوْقَہُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَ اللّٰہُ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآئُ بِغَیْرِ حِسَابٍ﴾ [البقرۃ ۲۱۲] ’’کافروں کو دنیا کی زندگی بھلی لگتی ہے اور وہ ان لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں جو ایمان لائے حالانکہ جولوگ پرہیزگار ہیں وہ قیامت کے دن ان سے بالاتر ہوں گے اور اللہ جسے چاہے بے حساب رزق دیتا ہے ۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿وَ نَادٰٓی اَصْحٰبُ الأعراف رِجَالًا یَّعْرِفُوْنَہُمْ بِسِیْمٰہُمْ قَالُوْا مَآ اَغْنٰی عَنْکُمْ جَمْعُکُمْ وَ مَا کُنْتُمْ تَسْتَکْبِرُوْنَo اَھٰٓؤُلَآئِ الَّذِیْنَ اَقْسَمْتُمْ لَا یَنَالُہُمُ اللّٰہُ بِرَحْمَۃٍ اُدْخُلُوا الْجَنَّۃَ لَا خَوْفٌ عَلَیْکُمْ وَ لَآ اَنْتُمْ تَحْزَنُوْنَ﴾ [الأعراف ۴۸۔۴۹] ’’اور اعراف والے پکاریں گے جنہیں وہ ان کی نشانی سے پہچانتے ہوں گے کہیں گے تمہاری جماعت تمہارے کسی کام نہ آئی اور نہ وہ جو تم تکبر کیا کرتے تھے۔یہ وہی ہیں جن کے متعلق تم قسم کھاتے تھے کہ انہیں اللہ کی رحمت نہیں پہنچے گی (انہیں کہا گیا ہے)جنت میں چلے جا تم پر نہ ڈر ہے اور نہ تم غمگین ہو گے ۔‘‘ نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿وَقَالُوْا مَا لَنَا لَا نَرَی رِجَالًا کُنَّا نَعُدُّہُمْ مِنَ الْاَشْرَارِo اَأتَّخَذْنَاہُمْ سِخْرِیًّا اَمْ زَاغَتْ