کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد8،7) - صفحہ 138
انبیاء کرام علیہم السلام سے رسالت و بعثت محمدی کے تفصیلی امور پر ایمان لانے کا ذکر نہیں کیا گیا۔ تو پھر باقی اہل ایمان کو چھوڑ کر کسی ایک صحابی کی موالات کا عہد انبیائے کرام سے کیسے لیا جاسکتا ہے ؟ چوتھی وجہ:....اس آیت کے الفاظ یہ ہیں : ﴿وَاسْاَلْ مَنْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ مِنْ رُسُلِنَا اَجَعَلْنَا مِنْ دُوْنِ الرَّحْمٰنِ آلِہَۃً یُعْبَدُوْنَ﴾ [الزخرف۴۵] ’’اور ہمارے ان نبیوں سے پوچھو!جنہیں ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا کہ کیا ہم نے سوائے رحمن کے اور معبود مقرر کیے تھے جن کی عبادت کی جائے ۔‘‘ اس آیت میں یہ سوال نہیں کیا گیا کہ ان سے پوچھا جائے کہ انہیں کس چیز کے ساتھ مبعوث کیا گیا تھا؟ [ بخلاف ازیں آیت میں انبیاء سے یہ بات دریافت کرنے کا حکم دیا گیا ہے کہ کیا ہم نے کچھ اور بھی معبود مقرر کیے ہیں جن کی پرستش کی جائے؟] پانچویں وجہ:....اعتراض کرنے والے کا قول کہ : انبیاء کو ان تین باتوں کا حکم دیکر مبعوث کیا گیا تھا ؛ اگر اس کی مراد یہ ہو کہ ان تین باتوں کے علاوہ کوئی اورچیز نہیں تھی تو یہ رسولوں پر جھوٹ ہے۔اور اگر کہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ انبیاء کرام کی بعثت کے اصول یہی تھے تو بھی یہ انبیائے کرام علیہم السلام پر جھوٹ ہے ۔اس لیے کہ جن اصول دین کو دیکر اللہ تعالیٰ نے انبیائے کرام علیہم السلام کو مبعوث کیا تھا ؛ ان میں : اللہ تعالیٰ پر ایمان ؛ آخرت پر ایمان اور اصول شرائع شامل ہیں ۔ ان پر ایمان لانا ان کے ہاں کسی نبی کے کسی صحابی پر ایمان لانے سے بڑھ کربلکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کااقرار کرنے سے زیادہ اہم تھا ۔اس لیے کہ ان لوگوں پر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اجمالی ایمان رکھنا واجب تھا ۔ جیسا کہ ہم پر سابقہ انبیائے کرام علیہم السلام پر اجمالی ایمان رکھنا واجب ہے ۔ لیکن اگر ان میں سے کوئی ایک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پالیتا تو اس پر آپ کی شریعت پر ایسے ہی تفصیلی ایمان لانا واجب ہوتا جیسے ہم پر تفصیلی ایمان لانا واجب ہے۔ جب کہ باقی انبیائے کرام علیہم السلام کی شریعتوں پر تفصیلی ایمان ان امتوں کے لوگوں پر واجب تھا۔ تو پھر یہ کیسے ہوسکتا تھا کہ جو چیز امت پر واجب ہے اسکے بیان کو چھوڑ دیا جائے اور جس چیز پر ایمان لانا واجب نہیں ہے اسے بیان کیا جائے ؟ [1]
[1] سے آیت﴿ وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُسُلِنَا﴾ (اور آپ ان سب پیغمبروں سے جن کو ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا پوچھ لیجئے) کے بارے میں روایت کیا کہ آپ نے شب معراج میں رسولوں سے ملاقات فرمائی۔ ۲:۔ ابن المنذر رحمہ اللہ علیہ نے ابن جریج رحمہ اللہ علیہ سے آیت ﴿ وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُسُلِنَا﴾ کے بارے میں روایت کیا کہ ہم کو یہ بات پہنچی ہے کہ آپ کو شب معراج میں انبیا دکھائے گئے آپ نے آدم ( علیہ السلام )کو دیکھا اور ان کو سلام کیا اور آپ نے دوزخ کے داروغہ مالک کو دیکھا اور دجال کذاب کو بھی دیکھا۔ ۳:۔ عبدالرزاق رحمہ اللہ علیہ وعبد بن حمید رحمہ اللہ علیہ وابن جریر رحمہ اللہ علیہ وابن المنذر رحمہ اللہ علیہ نے قتادہ رحمہ اللہ علیہ سے روایت کیا کہ آیت ﴿ وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رُسُلِنَا أَجَعَلْنَا مِنْ دُونِ الرَّحْمَنِ آلِهَةً يُعْبَدُونَ﴾ اور آپ سب پیغمبروں سے جن کو ہم نے آپ سے پہلے بھیجا تھا پوچھ لیجئے کہ کیا ہم نے خدائے رحمن کے سوا اور معبود مقرر کر رکھے تھے کہ ان کی عبادت کی جاتی ہو(یعنی آپ تو رات اور انجیل والوں سے پوچھ لیجئے کیا رسول توحید کے علاوہ کوئی اور چیز لاتے ہیں اور بعض قر میں اس طرح ہے)آیت ﴿ وَاسْأَلْ مَنْ أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ ﴾