کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد2،1) - صفحہ 70
اکٹھی کرکے پڑھتے ہیں ؛ وہ دن میں صرف تین بار ہی نماز پڑھتے ہیں ۔ یہ بھی یہودیوں کی مشابہت ہے ۔اور ان میں سے بعض کا یہ کہنا کہ گواہوں کی موجودگی کے بغیر طلاق واقع نہیں ہوتی۔یہ بھی یہودیوں کی مشابہت ہے ۔ اور ان کا اپنے علاوہ دوسرے اہل کتاب اور مسلمانوں کے بدنوں کو نجس سمجھنا ‘ اور ان کے ذبیحہ کو حرام قرار دینا۔ اور پانی اور مائع چیزیں جن میں ان میں سے کسی ایک کا ہاتھ لگ جائے اسے نجس سمجھنا ۔ اور ان برتنوں کو دھونا جن میں ان کے علاوہ دوسرے لوگ کھالیں ۔ یہ بھی سامری یہودیوں کی مشابہت ہے ؛ بلکہ یہ لوگ ان سے بھی بدتر ہیں ۔ اور ایسے ہی ان لوگوں کا تقیہ کرنا ‘ اور اپنے باطن میں موجوددشمنی کے خلاف ظاہر کرنا بھی یہودیوں کی مشابہت ہے۔ اس کی مثالیں بہت زیادہ ہیں ۔
٭٭٭