کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد2،1) - صفحہ 676
﴿وَ رَحْمَتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ فَسَاَکْتُبُھَا لِلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ وَ یُؤْتُوْنَ الزَّکٰوۃَ وَ الَّذِیْنَ ھُمْ بِاٰیٰتِنَا یُؤْمِنُوْنَ O اَلَّذِیْنَ یَتَّبِعُوْنَ الرَّسُوْلَ النَّبِیَّ الْاُمِّیَّ الَّذِیْ یَجِدُوْنَہٗ مَکْتُوْبًا عِنْدَھُمْ فِی التَّوْرٰیۃِ وَ الْاِنْجِیْلِ یَاْمُرُھُمْ بِالْمَعْرُوْفِ وَ یَنْھٰھُمْ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ یُحِلُّ لَھُمُ الطَّیِّبٰتِ وَ یُحَرِّمُ عَلَیْھِمُ الْخَبٰٓئِثَ وَ یَضَعُ عَنْھُمْ اِصْرَھُمْ وَ الْاَغْلٰلَ الَّتِیْ کَانَتْ عَلَیْھِمْ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْ بِہٖ وَ عَزَّرُوْہُ وَ نَصَرُوْہُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْٓ اُنْزِلَ مَعَہٗٓ اُولٰٓئِکَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ﴾[الأعراف ۱۵۶۔ ۱۵۷]
اور میری رحمت نے ہر چیز کو گھیر رکھا ہے، سو میں اسے ان لوگوں کے لیے ضرور لکھ دوں گا جو ڈرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور (ان کے لیے) جو ہماری آیات پر ایمان لاتے ہیں ۔وہ جو اس رسول کی پیروی کرتے ہیں ، جو امی نبی ہے، جسے وہ اپنے پاس تورات اور انجیل میں لکھا ہوا پاتے ہیں ، جو انھیں نیکی کا حکم دیتا اور انھیں برائی سے روکتا ہے اور ان کے لیے پاکیزہ چیزیں حلال کرتا اور ان پر ناپاک چیزیں حرام کرتا ہے اور ان سے ان کا بوجھ اور وہ طوق اتارتا ہے جو ان پر پڑے ہوئے تھے۔ سو وہ لوگ جو اس پر ایمان لائے اور اسے قوت دی اور اس کی مدد کی اور اس نور کی پیروی کی جو اس کے ساتھ اتارا گیا وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔‘‘
اللہ تعالیٰ سبحانہ و تعالیٰ نے آپ کی زبان پر وہ حقوق واضح کر دیے ہیں جو صرف اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہیں ؛ اور وہ حقوق بھی بتادیے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿اِِنَّا اَرْسَلْنٰکَ شَاہِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِیرًا (8) لِتُؤْمِنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہٖ وَتُعَزِّرُوْہُ وَتُوَقِّرُوْہُ وَتُسَبِّحُوْہُ بُکْرَۃً وَّاَصِیْلًا﴾ (الفتح 8۔9)
’’ بے شک ہم نے تجھے گواہی دینے والا اور خوشخبری دینے والا اورڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ تاکہ تم اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس کی مدد کرو اور اس کی تعظیم کرو اور دن کے شروع اور آخر میں اس کی تسبیح کرو۔‘‘
پس اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت و توقیر؛ اور صبح و شام صرف اللہ تعالیٰ وحدہ لا شریک کی تسبیح بیان کرنا۔ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿وَمَنْ یُّطِعْ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ وَیَخْشَ اللّٰہَ وَیَتَّقِیہِ فَاُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْفَائِزُوْنَ﴾ (النور52)
’’ اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے اوراللہ سے ڈرے اور اس سے بچے تویہی لوگ کامیاب ہیں ۔‘‘
پس اللہ تعالیٰ صرف اپنی اور اپنے رسول کی اطاعت اور اپنے خوف و خشیت اور تقوی کا حکم دیا ہے۔ اور اللہ