کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد2،1) - صفحہ 464
زید بن علی رحمہ اللہ کے ساتھ ہی رہا۔اس نسبت کے لحاظ سے انہیں زیدیہ کہاجانے لگا۔ اس وقت سے شیعہ دو گروہوں میں تقسیم ہوگئے : رافضہ امامیہ او رزیدیہ ۔
پھر جیسے جیسے یہ لوگ کوئی نئی بدعت ایجاد کرتے ہیں تو ان کے شر میں اضافہ ہی ہوتا جاتاہے۔زیدیہ رافضہ سے بہتر ہیں ۔ زیدیہ ان سے بڑے عالم ؛ زاہد؛ سچے اور بہادر ہیں ۔ ابو بکر وعمر رضی اللہ عنہماباتفاق مسلمین لوگوں میں سب سے بڑے زاہد تھے ۔ انہیں اللہ کے دین میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہیں ہوا کرتی تھی۔جیسا کہ کسی نے کہا ہے : ’’ اللہ تعالیٰ حضرت عمر رضی اللہ عنہ پر رحم فرمائے ؛ انہوں نے حق کو اس حال میں چھوڑا کہ اس کا کوئی سچادوست نہیں ۔‘‘
٭٭٭