کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد2،1) - صفحہ 421
دوستی لگاتے ہیں ، جیسا کہ ہمارا مشاہدہ ہے، اللہ تعالیٰ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
﴿ یٰٓاَیُّہَا النَّبِیُّ حَسْبُکَ اللّٰہُ وَ مَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ ﴾ (الانفال: ۶۴)
’’اے نبی! آپ کے لیے اللہ کافی ہے اور ان مومنوں کو جو آپ کی پیروی کر رہے ہیں ۔‘‘
یعنی اللہ تعالیٰ آپ کے لیے بھی کافی ہے اور آپ کے پیروکار مؤمنین کے لیے بھی۔ اور ان پیروکاروں میں صف اول کے اور سب سے افضل لوگ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ہیں ۔ نیز اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿اِِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ oوَرَاَیْتَ النَّاسَ یَدْخُلُوْنَ فِیْ دِیْنِ اللّٰہِ اَفْوَاجًاoفَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّکَ وَاسْتَغْفِرْہُ اِِنَّہٗ کَانَ تَوَّابًا ﴾ [نصر]
’’جب اللہ کی مدد اور فتح آپہنچے۔اور آپ لوگوں کو دیکھیں گے کہ وہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں ۔ تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے اور اس سے بخشش مانگئے، یقیناً وہ توبہ قبول کرنے والا ہے۔‘‘
جن لوگوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ وہ فوج در فوج اسلام میں داخل ہورہے ہیں ‘وہ آپ کے زمانہ کے لوگ تھے۔ [جن کے بارے میں ] اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ ہُوَالَّذِیْٓ اَیَّدَکَ بِنَصْرِہٖ وَ بِالْمُؤْمِنِیْنَOوَ اَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِہِمْ﴾
’’وہی ہے جس نے تجھے اپنی مدد کے ساتھ اور مومنوں کے ساتھ قوت بخشی۔اور ان کے دلوں میں الفت ڈال دی۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ذریعہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید و نصرت فرمائی تھی۔ نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَالَّذِیْ جَائَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِہٖ اُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْمُتَّقُوْنَ 0لَہُمْ مَا یَشَاؤُ وْنَ عِنْدَ رَبِّہِمْ ذٰلِکَ جَزَآئُ الْمُحْسِنِیْنَ oلِیُکَفِّرَ اللّٰہُ عَنْہُمْ اَسْوَاَ الَّذِیْ عَمِلُوْا وَیَجْزِیَہُمْ اَجْرَہُمْ بِاَحْسَنِ الَّذِیْ کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴾[الزمر۳۳۔۳۵]
’’اور جو شخص سچی بات لایا اور جس نے اس کی تصدیق کی۔ یہی لوگ پرہیز گار ہیں ۔وہ جو کچھ چاہیں گے ان کے لئے ان کے پروردگار کے ہاں موجود ہے۔ نیکی کرنے والوں کا یہی بدلہ ہے۔ تاکہ اللہ ان سے وہ برائیاں دور کردے جو انہوں نے کی تھیں اور جو اچھے کام وہ کرتے رہے انہی کے لحاظ سے انہیں ان کا اجر عطا کرے۔‘‘
یہی وہ لوگ ہیں جو سچی بات کہتے اور سچائی کی تصدیق کرتے ہیں ۔ بخلاف رافضی مصنف کے ؛ جوکہ جھوٹ