کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد2،1) - صفحہ 400
صحیح مسلم میں ہے : حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر کو بھیجا؛ اور اس پر ایک انصاری کو امیر مقرر فرمایا۔ اور انہیں حکم دیا کہ وہ اس کی بات سنیں اور اطاعت کریں ۔ انہوں نے امیر کو کسی بات کی وجہ سے ناراض کردیا ؛تو امیر نے کہا میرے پاس لکڑیاں جمع کرو۔ انہوں نے جمع کردیں ۔
پھر کہا: آگ جلاؤ؛ تو انہوں نے جلادی۔ پھر کہا :’’کیا تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے حکم کو سننے اور اطاعت کرنے کا حکم نہیں دیا تھا؟
انہوں نے کہا: کیوں ؛ نہیں ۔ تو اس نے کہا:’’ آگ میں کود پڑو۔‘‘
تو انہوں نے ایک دوسرے کو دیکھا اور کہا:’’ ہم آگ سے بھاگ کر ہی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور اسی بات پر ڈٹ گئے۔ اس کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا اور آگ بجھا دی گئی۔ جب وہ واپس ہوئے تو انہوں نے اس بات کا ذکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ؛تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ اگر وہ اس میں داخل ہوجاتے تو اس سے نکل نہ سکتے اطاعت تو نیکی میں ہی ہوتی ہے۔‘‘ [1]
اورایک روایت کے الفاظ ہیں :
((لا طاعۃ فِی معصِیۃِ اللّٰہِ ِإنما الطاعۃ فِی المعروفِ۔ )) [2]
’’اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی کی کوئی اطاعت گزاری نہیں ؛ بیشک اطاعت گزاری نیکی کے کاموں میں ہے۔‘‘
اور ایسے ہی صحیحین حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
(( علی المرئِ المسلِمِ السمع والطاعۃ فِیما أحب وکرِہ، ِإلا أن یأمر بِمعصِیۃ ، فإِن أمِرَ بِمعصِیۃ فلا سمع ولا طاعۃ۔))[سبق الحدیث]
’’ مسلمان انسان پر پسندیدگی اور نا پسندیدگی میں سمع و اطاعت واجب ہے۔ سوائے اس کے کہ اسے کسی گناہ کا حکم دیا جائے۔ اگر اسے کسی نافرمانی کا حکم دیا جائے تو نہ ہی سمع ہے اور نہ ہی اطاعت۔‘‘
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم لوگوں کے پاس تشریف لائے اور ہم نو شخص تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
[1] فِی البخاری 5؍161؛ کتاب المغازِی، باب سرِیۃِ عبدِ اللہِ بنِ حذافۃ السہمِیِ، 9؍63 ؛ کتاب الأحکامِ، باب السمعِ والطاعۃِ لِلإِمامِ ما لم تکن معصِیۃ ؛ مسلِم 3؍1469 ؛ کِتاب الإِمارۃِ، باب وجوبِ طاعِ الأمرائِ فِی غیرِ معصِیۃ ؛ المسندِ؛ ط. المعارِفِ ج 9 رقم 622 ۔
[2] فِی البخاری 9؍88 ِکتاب أخبارِ الآحادِ، الباب الأول ؛ مسلِم 3؍469؛ الِکتاب والباب السابِقینِ فِی التعلِیقِ السابِقِ ؛ سننِ بِی داود 3 ۔ 56 کتاب الجہاد، باب فِی الطاعۃ؛ سننِ النسائِیِ 7؍142؛ کتاب البیعِ، باب جزائِ من أمِر بِمعصِیۃ فأطاع ؛ المسندِ؛ ط. المعارِفِ2؍98. ۔