کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد2،1) - صفحہ 39
ذیل روایات: ۱۔ جابر جعفی سے روایت ہے؛اس نے کہا میں نے ابو جعفر صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا وہ فرماتے تھے کہ جھوٹے آدمی کے سوا کوئی شخص یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ قرآن کریم اسی طرح جمع کیا گیا ہے جیسے کہ نازل ہوا تھا، حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور بعد میں آنے والے ائمہ کے سوا کسی نے قرآن کونہ یاد کیا اور نہ جمع کیا۔‘‘ (’’الکافی ‘‘ از کلینی طبع: ۱۲۷۸، ص:۵۴) ۲۔ ابوبصیر روایت کرتے ہیں کہ میں ابو عبداﷲ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے فرمایا، ہمارے یہاں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا قرآن موجود ہے۔ میں نے عرض کیا مصحف فاطمہ سے کیا مراد ہے؟ فرمایا: وہ تمہارے قرآن سے تین گنا زائد ہے، بخدا اس میں تمہارے قرآن کا ایک لفظ بھی موجود نہیں ۔‘‘ (’’الکافی ‘‘ از کلینی،ص: ۵۷) کلینی کی کتاب ’’الکافی‘‘ شیعہ کے یہاں اسی طرح مستند سمجھی جاتی ہے، جس طرح مسلمانوں کے نزدیک کتب حدیث میں صحیح بخاری، حالانکہ وہ ایسی کفریات سے لبریز ہے۔ ’’ابن المطہر‘‘ جس کی تردید کے لیے شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے یہ کتاب تحریر فرمائی ؛شیعہ کی کتاب روضات الجنات میں اسے طرح طرح کے القاب سے نوازا گیا ہے، مثلاً اسے فخر علماء، مرکز دائرہ اسلام، آیۃ اﷲ فی العالمین، استاذ الخلائق ، جمال الملۃ والدین وغیرہ القاب سے ملقب کیا گیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ابن المطہر کی ’’ منہاج الکرامہ‘‘ اور اس کے معاصر امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی گراں قدر تصنیف ’’منہاج الاعتدال ‘‘ یا ’’ منہاج السنۃ ‘‘ کی تسوید و تحریر کا مقصد ہر گز یہ نہ تھا کہ مسلمانوں کو شیعہ بنایا جائے، یا شیعہ کو اسلام کی جانب لوٹایا جائے اور اس لیے کہ یہ امر .... ایں خیال است و محال ست و جنون کا مصداق ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں مذاہب کے اصول اساسی ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہیں ، اور دونوں میں گہرا فرق و اختلاف پایا جاتا ہے، چند اصول آنے والے صفحات پر ملاحظہ فرمائیے: اہل اسلام و شیعہ میں بنیادی فرق : اہل اسلام کے نزدیک شارع اور معصوم صرف رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ہے، آپ کے بعد نہ کوئی شارع ہے، نہ معصوم بخلاف ازیں شیعہ بارہ اماموں کو معصوم اور مصدر شریعت قرار دیتے ہیں ۔ امام غائب کی خود ساختہ حکایت: اہل اسلام کا عقیدہ ہے کہ شیعہ کے ائمہ معصومین میں سے گیارہواں امام لا ولد فوت ہوا اور ان کے بھائی جعفر نے اسی اساس پر ان کاورثہ تقسیم کیا کہ آپ لاولد ہیں ۔ مزید براں ان کی بیویوں اور لونڈیوں کو عدت وفات