کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد2،1) - صفحہ 356
میرے علم میں اور بھی حکایات ہیں جن کو حافظ مقدسی نے اپنی اس کتاب میں ذکر نہیں کیا۔[1] ان رافضہ میں وہ شرک اور غلو پایا جاتا ہے جو امت مسلمہ کے کسی دوسرے گروہ میں نہیں پایا جاتا۔ اس لیے دو جماعتوں میں غلو کا پایا جانا اظہر اور عیاں ہے۔ (۱) نصاریٰ (۲) اور رافضہ۔ جبکہ ایک تیسری قسم میں بھی غلو پایا جاتا ہے اور یہ وہ عبادات گزار اور زہد و قربانی کرنے والے لوگ ہیں جو اپنے مشائخ میں بے حد غلو اور شرک کرتے ہیں ۔ ٭٭........٭٭
[1] یہ امام حافظ حجت محدث شام شیخ السنہ ضیاء الدین ابو عبداللہ محمد بن عبدالواحد بن احمد بن عبدالرحمان السعدی المقدسی ثم الدمشقی الصالحی الحنبلی ہیں ۔ سن ولادت ۵۶۹ھ اور سن وفات ۶۴۳ھ ہے۔ (دیکھیں : شذرات الذہب: ۵؍۲۲۵۔۲۲۶، الذیل لابن رجب: ۲؍۲۳۶، ۲۴۰)