کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد2،1) - صفحہ 343
لیکن ان جملہ گروہوں میں سے جمہور اہل سنت اور دیگر جماعتیں تقدیر کو ثابت مانتی ہیں اور حکمت اور رحمت کو بھی ثابت کرتی ہیں اور یہ کہ اس کے فعل کی ایک غایت محبوبہ اور عاقبت محمودہ ضرور ہے۔ بے شک یہ مسائل بے حد عظیم ہیں اور دوسرے مواقع پر مفصل مذکور ہیں ۔ خلاصہ یہ ہے کہ معتزلہ اور شیعہ حکمت و رحمت کی کسی نوع کو ثابت نہیں کرتے۔ وگرنہ ائمہ اہل سنت نے اس سے زیادہ کامل اور اس سے زیادہ بزرگ حکمت و رحمت کو ثابت کیا ہے اور وہ رب تعالیٰ کی قدرتِ تامہ، مشیت نافذہ اور خلقت عامہ کو بھی ثابت کرتے ہیں ۔ جبکہ معتزلہ اس کو ثابت نہیں کرتے اور شیعہ کے متقدمین متکلمین جیسے ہشامَین وغیرہما قدر کو دوسروں کی طرح ثابت کیا کرتے تھے۔ جبکہ زیدیہ شیعہ میں سے کوئی تو قدر کے اثبات کا قائل تھا اور کوئی قائل نہیں تھا۔ شیعہ کے قدر کے بارے میں دو اقوال ہیں ۔ پس اہل سنت کے ہاں کوئی ضعیف قول موجود نہیں ۔ البتہ شیعہ میں سے کسی کا قول ضعیف تو کسی کا ضعیف تر ہے۔ اور شیعہ کے ہاں سرے سے کوئی قوی قول نہیں پایا جاتا ہاں اہل سنت میں قوی قول بھی ہے اور قوی تر بھی ہے۔ لہٰذا یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ شیعوں میں کسی نے ایسا قوی قول کیا ہوا جو اہل سنت میں پایا نہ جاتا ہو۔ پس ثابت ہوا کہ اہل سنت ہر خیر کے شیعہ سے زیادہ قریب ہیں جیسا کہ مسلمان ہر خیر کے یہود و نصاری سے زیادہ قریب ہیں ۔ فصل : اہل سنت پر بہتان عظیم.... [شبہ۱] :’’تم شیعہ اہل سنت کی طرف یہ قول منسوب کرتے ہو کہ: اطاعت گزار ثواب کا استحقاق نہیں رکھتا اور عاصی[گنہگار ] سزا کاحقدار نہیں ۔ بلکہ اﷲ تعالیٰ بعض اوقات تمام عمر فرمانبرداری کرنے والے کو جوکہ اس کے احکام بجالانے میں حد درجہ کو پہنچا ہوتا ہے ‘ جیسے نبی کوبھی سزا دیتا ہے۔ اور تمام عمر کے گنہگار اورنافرمان پر ؛ جو کہ اس کی نافرمانیوں میں حد سے بڑھا ہوا ہوتا ہے‘ جیسے ابلیس اور فرعون پر بھی رحم فرماتا ہے۔‘‘ [جواب]: یہ اہل سنت پر عظیم بہتان ہے۔ اہل سنت کا کوئی فرد یہ نہیں کہتا کہ اﷲ تعالیٰ نبی اور اطاعت گزار کو سزا دیتا ہے ۔ اور نہ ہی کوئی یہ کہتا ہے کہ وہ ابلیس اور فرعون پر رحم کرتا ہے۔ بخلاف اس کے وہ یہ کہتے ہیں کہ:’’ اﷲ تعالیٰ کے لیے گنہگار کو اس کے گناہ پر سزا دینا واجب نہیں ۔اور وہ کہتے ہیں :اہل ایمان گنہگار کومعاف کرنا اور اہل کبائر کو دوزخ سے نکالنا جائز ہے۔ وہ کسی اہل توحید کو دائمی طور پر جہنم رسید نہیں کرے گا۔اور اللہ تعالیٰ جہنم سے