کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد2،1) - صفحہ 31
میں بارگاہ ایزدی میں ملتجی ہوں کے اس ناچیزکی خدمت کو میرے لیے، میرے والدین و اساتذہ، مصنف، طابع و ناشر و کاتب اور قاری سب کے لیے اخروی فلاح و نجات کا سبب بنائے۔ اور اللہ تعالیٰ اس کتاب کو ان لوگوں کی ہدایت کاذریعہ بنا دے جو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بغض رکھتے ہیں اورسنت اور اہل سنت والجماعت سے نفرت و عداوت رکھتے ہیں ۔
میں تمام اہل علم حضرات سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب میں جہاں کہیں کوئی کمی کوتاہی پائیں اس سے آگاہ کریں ۔ تاکہ آئندہ طباعت میں اس کی اصلاح ہو سکے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص کے ساتھ اپنے دین کی دعوت کا کام کرنے کی توفیق عطافرمائے ؛ آمین یا رب العالمین۔
وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ
خاکسار مترجم
ابو شراحیل؍ پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی
فاضل اسلامی یونیورسٹی مدینہ طیبہ
حال وارد حرم مکی شریف ؛ مکہ مکرمہ ؛جولائی(۲۰۱۷)
٭٭٭