کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد2،1) - صفحہ 286
سے اس کا مفعول خود اس کا معلول بنے یہ ایک ایسی شے ہے جو تمہارے اور تمہارے غیر دوسری جماعتوں کے عقل میں بھی نہیں آتی پس تم کیسے ایسی چیز ثابت کرتے ہو جو بالکل معقول ہی نہیں چہ جائے کہ وہ مطلقا تمام اشیاء اور حوادث کے بارے میں معقول بنے۔ اور مطلق تو مقید کی شرح ہے پس جب ایک موجود معین معقول نہیں بنے گا تو مطلق کیسے معقول بن سکتا ہے؟ لیکن ذہن کے اندرتو صرف اس کا ایک فرض اور تقدیر ہو سکتی ہے جس طرح کہ دوسرے ممتنعات کا بھی فرض اور تقدیر ہو سکتی ہے۔ اور اس کی وضاحت یہ ہے کہ کسی شے کا خارج میں ممکن ہونے کا علم اس کے وجود کا علم ہوتا ہے یا اس شے کا وجود ہوتا ہے جس کی بہ نسبت یہ وجود سے زیادہ اولویت اور زیادہ مناسبت رکھتا ہے جس طرح کہ اللہ نے اپنی کتاب میں معاد اور بعث بعد الموت کے امکان کے بحث میں فرمایا ہے لہٰذا ارشاد ہے:
﴿ لَخَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ أَکْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلَکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُونَ﴾
(غافر: ۵۷)
’’یقیناً آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا لوگوں کے پیدا کرنے سے زیادہ بڑا (کام) ہے اورلیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔‘‘
اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے:
﴿ وَہُوَ الَّذِیْ یَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ یُعِیْدُہُ وَہُوَ أَہْوَنُ عَلَیْہِ ﴾ (روم :۲۷)
’’اور وہی جو خلق کو پہلی بار پیدا کرتا ہے پھراسے دوبارہ پیدا کرے گا اور وہ اس پر زیادہ آسان ہے‘‘
اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے:
﴿ أَلَمْ یَکُ نُطْفَۃً مِّن مَّنِیٍّ یُمْنَی o ثُمَّ کَانَ عَلَقَۃً فَخَلَقَ فَسَوَّی oفَجَعَلَ مِنْہُ الزَّوْجَیْْنِ الذَّکَرَ وَالْأُنثَی oأَلَیْْسَ ذَلِکَ بِقَادِرٍ عَلَی أَن یُحْیِیَ الْمَوْتَی ﴾( قیامۃ۳۷ تا ۴۰)
’’کیا انسان گمان کرتا کہ اسے بغیر پوچھے ہی چھوڑ دیا جائے گا؟کیا وہ منی کا ایک قطرہ نہیں تھا جو گرایا جاتا ہے۔ پھر وہ جما ہوا خون بنا، پھر اس نے پیدا کیا، پس درست بنا دیا۔پھر اس نے اس سے دو قسمیں نر اور مادہ بنائیں ۔کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ مردوں کو زندہ کردے؟۔‘‘
اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد گرامی ہے:
﴿ أَوَلَمْ یَرَوْا أَنَّ اللَّہَ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَلَمْ یَعْیَ بِخَلْقِہِنَّ بِقَادِرٍ عَلَی أَنْ یُحْیِیَ الْمَوْتَی بَلَی إِنَّہُ عَلَی کُلِّ شَیْْئٍ قَدِیْرٌ ﴾(احقاف:۳۳ )
’’اور کیا انھوں نے نہیں دیکھا کہ بے شک وہ اللہ جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور وہ ان