کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد2،1) - صفحہ 28
میں کامیاب نہ ہوسکے۔ چنانچہ یہودیوں نے ایک بار پھر کمر کس لی اورایک منظم سازش کے تحت اپنے کچھ چالاک اور مکار لوگوں کو تیار کرکے بھیجا جنہوں نے اسلام کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کواسلام اور اہل اسلام کے متعلق شکوک و شبہات اور بدگمانیوں کا شکار کرنا شروع کیا ۔ تاکہ مسلمان آپس میں اختلاف میں پڑ جائیں ۔ چنانچہ اس سازش کے نتیجہ میں امام راشد اور خلیفہ برحق حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو انتہائی مظلومیت کی حالت میں قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے شہید کردیا گیا ۔ اور دشمنوں کو اس کے بعد کھل کر مسلمانوں میں نفرتیں پیدا کرنے کا موقع مل گیا ؛ نئے نئے عقائد سامنے آئے ۔ اختلاف پیدا ہوئے۔ اوروہ تلوار جو کفار کے سروں پر آویزاں تھیں وہی مسلمانوں کی گردنوں پر لٹکنے لگی۔ اس ساری صورتحال میں جن فرقوں کا ظہور ہوا ؛ ان میں نواصب ؛ خوارج اور روافض سر فہرست ہیں ۔ اہل سنت و الجماعت اللہ کی توفیق سے ہر دور میں کتاب و سنت کی راہ پر قائم رہے۔ بہر حال ؛اہل قبلہ میں جتنے بھی فرقے ظاہر ہوئے ان میں سب سے بُرا اورخطرناک فرقہ روافض کا تھا۔ یہ لوگ عوام کو اسلام اور اہل اسلام سے متنفر کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرتے۔ علمی و عقلی لحاظ سے یہ لوگ تمام فرقوں میں سب سے بڑھ کر جاہل ؛ دین و علم سے کورے ؛ سب سے بڑے جھوٹے اور بہتان تراش نکلے۔ ان لوگوں نے محبت اہل بیت کے پردہ کے پیچھے رہ کر مجوسی تہذیب و مذہب کا پرچار کرنا شروع کیا ۔ ان کی وجہ سے اسلام میں جو افتراق پیدا ہوا وہ سب سے بُرا افتراق تھا۔ ان لوگوں نے اسلام کے صف اولین کے لوگوں پر زبان طعن دراز کرنا شروع کی ۔ اور لوگوں کو صحابہ کرام سے متنفر کرنا چاہا۔ چنانچہ اس مقصد کے لیے ان سے جو کچھ ہوسکتا تھا کر گزرے۔ مشہور شیعہ عالم حسن بن یوسف بن علی بن المطہر الحلی (۶۴۸۔۷۲۶ھ) نے جو نصیرالدین طوسی (۵۹۷۔۶۷۲ھ) کا خصوصی شاگرد تھا؛نے ’’منہاج الکرامۃ فی معرفۃ الامامۃ‘‘ کے نام سے ایک کتاب تصنیف کی۔ یہ کتاب اہل سنت و شیعہ کے مابین متنازع مسائل و مباحث سے لبریزاور من گھڑت وموضوع روایات کا پلندہ تھی۔ اور اس میں سابقین اولین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو جی بھر کر گالیاں دی گئی تھیں ۔ امت مسلمہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ (۶۶۱۔۷۲۸ھ)کے عظیم احسان سے کبھی سبکدوش نہیں ہو سکتی کہ انہوں نے کتاب مذکور کے جواب میں ’’ منہاج الاعتدال فی نقض کلام اہل الرفض والاعتزال‘‘ کے نام سے ایک کبیر الحجم کتاب لکھی جو لوگوں میں ’’ منہاج السنۃ ‘‘ کے نام سے مشہور ہوئی، یہ کتاب ۱۳۲۱ھ میں مطبع بولاق سے ’’منہاج السنۃ النبویۃ فی نقض کلام الشیعۃ والقدریۃ‘‘ کے نام سے چار جلدوں میں شائع ہوئی ۔ اس کتاب کا موضوع اہل سنت و شیعہ کے باہمی متنازع مسائل ہیں ۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ ، شیعہ