کتاب: منہاج السنہ النبویہ (جلد2،1) - صفحہ 14
ہدیہ تشکر
﴿وَکَانَ اللّٰہُ شَاکِراً عَلِیْماً﴾
’’اور اللہ تعالیٰ شکرگزاروں کا قدر دان اور جاننے والا ہے۔‘‘
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ فَخُذْ مَا اَ تَیْتُکَ وَکُنْ مِنَ الشَّاکِرِیْنَ﴾
’’ جو کچھ میں نے آپ کو دیا ہے ، اسے لیجیے اور شکر گزار لوگوں میں سے ہوجایئے۔‘‘
سب سے پہلے اور سب سے آخر میں حمد و تعریف اورشکر اللہ تعالیٰ کے لیے ہی سزاوار ہے ، جو نیک اعمال کی توفیق بخشنے ، انہیں پورا کرنے اور قبول کرنے والا ہے۔
میں اپنے والدین، اپنے تمام تر اساتذہ کا، خوا ہ ان کا تعلق مدرسہ اور سکول کی زندگی سے یا کالج اوریونیورسٹی کی زندگی سے ہے، تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری تربیت میں کسی طرح بھی حصہ لیا۔
میں اپنے کفیل کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے دعوت الی اللہ کے لیے فراغت کا موقع دیا۔
بہت ہی ضروری سمجھتا ہوں کہ مراجع اور پروف ریڈنگ کرنے والے فاضل علماء محترمین کا بھی شکریہ اس دعا کے ساتھ ادا کیاجائے کہ اللہ اس محنت پر دارین میں نیک بدلہ دے۔
میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے وقتاً فوقتاً مشورہ دیکر یا حوصلہ افزائی کرکے یا خیر کے کلمات کہہ کر کسی طرح بھی میری ڈھارس بندھائی اور اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ترغیب دی ؛ اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں کو اپنے انعامات رحمتوں اور مغفرتوں سے نوازدے ۔
میں ان محترم بھائیوں اور بہنوں کے تعاون کا خصوصی شکر گزار ہوں جن کے تعاون سے یہ کتاب آپ تک پہنچی ۔
٭٭٭