کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 65
خبر مردود اور اسے ردّ کرنے کے اسباب مفرداتِ باب المخبر: ....واحد مذکر اسم فاعل، باب اَخْبَرَ بروزن افعال، بمعنی خبر دینا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ سقوط: ....اسم مصدر باب سقط بروزن نصر بمعنی گرنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ الجہابذۃ: ....یہ الجَہْبِذَ کی جمع ہے بمعنی پرکھنے والا، دانا۔ المطلعون: ....جمع مذکر اسم فاعل باب اِطَّلَع بروزن افتعال بمعنی جاننا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ ملاقات: ....مصدر باب لاقی یلاقی بروزن مفاعلہ، بمعنی ملنا اور ملاقات کرنا۔ ہفت اقسام سے ناقص یائی ہے۔ تحدید: ....مصدر باب حَدَّد بروزن تفعیل، بمعنی حد مقرر کرنا۔ ہفت اقسام سے مضاعف ثلاثی ہے۔ موالید: ....یہ مَولِدٌ کی جمع ہے بمعنی جننے کا وقت جو کہ وَلَدَ یَلِدُ سے ظرف زمان کا صیغہ ہے بروزن ضرب، ہفت اقسام سے مثال واوی۔ وفیاتہم: ....یہ وفات کی جمع ہے بمعنی موت۔ ازمان: ....یہ زَمَن کی جمع ہے بمعنی زمانہ، وقت۔ ٭٭....٭٭ خبر مردود: وہ ہے کہ اس کے متعلق خبر دینے والے کی سچائی راجح نہ ہو۔ کثیر انواع کی طرف یہ منقسم