کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 64
مشقی سوالات مندرجہ ذیل جملوں میں سے غلط اور صحیح کی توضیح کیجیے: ۱۔ ثقہ کے اضافے کو شاذ کا نام دیا جاتا ہے۔ ۲۔ شاذ کا تعلق سند اور متن دونوں سے ہوتا ہے۔ ۳۔ منکر روایت کا تعلق صرف متن سے ہوتا ہے۔ ۴۔ منکر اور شاذ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ ۵۔ امام شافعی امام مالک رحمہما اللہ کے شاگرد ہیں۔ مندرجہ سوالات کے مختصر جوابات تحریر کیجیے: ۱۔ روایت میں ثقہ کے اضافے کی کوئی مثال تحریر کیجیے۔ ۲۔ شاذ کی اقسام کی وضاحت کیجیے اور یہ بتلایے کہ ان میں سے مردود کون سی ہے؟ ۳۔ خبر منکر کی مثال سے وضاحت کیجیے۔ ۴۔ متابعت کا مفہوم اپنے الفاظ میں واضح کیجیے۔ نیز بتایے کہ اس سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ ۵۔ کیا متابعت میں صحابی کا ایک ہونا شرط ہے؟ ۶۔ متابع اور شاہد کی تعریف میں اختلاف کی وضاحت کیجیے۔ ۷۔ جب حدیث میں بظاہر تعارض ہو تو کیا کیا جائے گا؟ ۸۔ کیا توقف کا مرحلہ متعارض روایت کو ترجیح دینے سے پہلے کا ہے؟ ۹۔ نسخ کی تعریف کیجیے نیز واضح کیجیے کہ نسخ کو پہچاننے کی کیا طریقے ہیں؟ ۱۰۔ کیا اجماع کسی حدیث کو منسوخ کرسکتا ہے؟ ٭٭٭