کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 63
والا صحابی اپنے سے پہلے اسلام لانے والے صحابی کے مخالف بیان کرے تو وہ نسخ پر دلالت نہیں کرتا کیونکہ احتمال ہے کہ بعد والے صحابی نے اس حدیث کو اس صحابی سے سنا ہو جو اس مقدم سے بھی پہلے اسلام لانے والا ہے یا اسی جیسے دوسرے صحابی سے سنا ہو لہٰذا اس (بعد والے) نے واسطہ گرا کر بیان کر دیا۔ اجماع ناسخ نہیں ہوتا بلکہ نسخ پر دلالت کرتا ہے (یعنی اجماع سے یہ تو معلوم ہوسکتا ہے کہ وہ فلاں دلیل فلاں مسئلہ کی ناسخ ہے لیکن بذاتِ خود کسی شرعی مسئلہ کو منسوخ نہیں کرسکتا)۔ ٭٭٭