کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 61
نسخ اور جس کے ذریعے اس کی پہچان ہوتی ہے
مفرداتِ باب
المتأخر: ....واحد مذکر اسم فاعل باب تأخر بروزن تفعل، بمعنی بعد میں آنا۔ ہفت اقسام سے مہموز الفاء ہے۔
اقدم: ....واحد مذکر اسم تفضیل باب قدم بروزن نصر، بمعنی قوم سے سابق ہونا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
اخر: ....یہ باب تأخر یتاخر سے اسم تفضیل واحد مذکر ہے۔ چونکہ یہ باب ثلاثی مزید فیہ ہے اس سے اسم تفضیل نہیں آتا اور اگر اسم تفضیل کے معانی مراد لینے ہوں تو مصدر کے شروع میں اشد لگا دیتے ہیں، یہ اصل میں اشد تاخراً تھا تخفیف کے طور پر اس کو آخر بنا دیا ہے۔
الازالۃ: ....مصدر باب اَزَالَ بروزن افعال، بمعنی زائل کرنا۔ ہفت اقسام سے اجوف یائی ہے۔
شیئًا: ....مصدر باب شَائَ یَشاء بروزن خَافَ (علم) ہفت اقسام سے اجوف یائی اور مہموز اللام۔
یُشبہ: ....واحد مذکر غائب فعل مضارع معروف باب اَشْبَہَ بروزن افعال بمعنی مانند ہونا اور مشابہ ہونا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
نہیتکم: ....واحد متکلم فعل ماضی معروف باب نہٰی یَنْہٰی بروزن منع، بمعنی منع کرنا اور روکنا۔ ہفت اقسام سے ناقص یائی ہے۔
فزرورھا: ....جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معروف باب زَارَ یَزُوْرُ بروزن نصر،