کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 59
مختلف الحدیث
مفرداتِ باب
مختلف: ....واحد مذکر اسم مفعول باب اختلف بروزن افتعال بمعنی اختلاف کرنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
المعارض: ....واحد مذکر اسم مفعول باب عارض بروزن مفاعلہ مقابلہ کرنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
التوفیق: ....مصدر باب وَفَّق بروزن تفعیل بمعنی تطبیق دینا، موافق کرنا۔ ہفت اقسام سے مثال واوی ہے۔
تکلف: ....باب تفعل سے مصدر ہے بمعنی تکلف کرنا، دشوار کام برداشت کرنا، ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
تعسف: ....باب تفعل سے مصدر بمعنی بے راہ روی کرنا، ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
فِرَّ: ....واحد مذکر حاضر امر حاضر معروف باب فَرَّ بروزن ضرب، بمعنی بھاگنا۔ ہفت اقسام سے مضاعف ثلاثی ہے۔
٭٭....٭٭
مختلف الحدیث:
وہ مقبول حدیث جو اپنی ہم مثل وہم پلہ کے معارض ہو اور ان کے مابین تطبیق ممکن ہو۔ اس قسم میں کتابیں لکھنے والے علماء میں سے امام شافعی، طحاوی اور ابن قتیبہ ہیں۔
دو مقبول احادیث کے مابین تعارض کے وقت کس کی طرف رجوع کیا جائے؟
جب دو مقبول روایات آپس میں ٹکرا جائیں اور بغیر تکلف اور مشقت کے ان کے