کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 56
متابع، شاہد اور اعتبار
مفرداتِ باب
سواء: ....باب تفعیل سویٰ سے اسم مشتق ہے بمعنی برابر، اس کی جمع أسوأء استعمال ہوتی ہے۔
تتبع: ....مصدر باب تَتَّبع بروزن تفعل، بمعنی تلاش و جستجو کرنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
فلا تصوموا: ....جمع مذکر حاضر معروف باب صام بروزن نصر، ہفت اقسام سے اجوف واوی۔
فلا تفطروا: ....جمع مذکر حاضر فعل نہی حاضر معروف باب افطر بروزن افعال، ہفت سے صحیح۔
حتی تروا: ....جمع مذکر حاضر فعل مضارع معروف باب رأی یَرٰی رویۃ بروزن منع بمعنی بصارت یا بصیرت سے دیکھنا، ہفت اقسام سے مہموز العین اور ناقص یائی۔
فاکملوا: ....جمع مذکر حاضر فعل امر حاضر معلوم باب اکمل بروزن افعال، بمعنی مکمل کرنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔
٭٭....٭٭
متابع:
متابع کو باء موحدہ کے کسرہ کے ساتھ (پڑھنا ہے) اور اس کا نام تابع بھی رکھا گیا ہے وہ خبر ہے جو لفظاً و معناً یا صرف معناً کسی متفرد راوی کی روایت میں صحابی ایک ہونے کی صورت میں مشارکت کر رہی ہو۔