کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 55
متابعت اور اس کی اقسام مفرداتِ باب الموافقۃ: ....مصدر باب و افق بروزن مفاعلہ، بمعنی موافقت کرنا۔ ہفت اقسام سے مثال واوی ہے۔ المشارکۃ: ....مصدر باب شارکَ بروزن مفاعلہ، بمعنی شراکت کرنا۔ ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ التامۃ: ....واحد مؤنث اسم فاعل باب تَمَّ یَتِمُّ بروزن ضرب، بمعنی پورا ہونا۔ ہفت اقسام سے مضاعف ثلاثی ہے۔ ٭٭....٭٭ لغوی لحاظ سے متابعت کا معنی موافقت کرنا ہے اور اصطلاحی اعتبار سے یہ ہے کہ راوی کے لیے روایت میں شراکت حاصل ہو جائے۔ اس کی دو قسمیں ہیں: ۱۔ متابعت تامہ: متابعت تامہ یہ ہے کہ بذاتِ خود راوی کے لیے مشارکت حاصل ہو۔ ۲۔ متابعت قاصرہ: یہ ہے کہ راوی کے استاد یا اس سے اوپر والے کسی راوی کے لیے شرکت حاصل ہو۔ ٭٭٭