کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 50
ثقہ راوی کا اضافہ اور محفوظ و شاذ کی طرف خبر کی تقسیم مفرداتِ باب المقبرۃ: ....قَبَرَ بروزن نصر ہے فَعَلَۃٌ کے وزن پر اسم مشتق ہے بمعنی قبرستان اور مَفْعَلَۃٌ کا وزن اس جگہ کے لیے استعمال ہوتا ہے جہاں کوئی چیز بکثرت واقع ہو۔ ویسے اسے باء کے کسرہ سے بھی پڑھا جاسکتا ہے۔ اس کی جمع مقابر ہے۔ الحمام: ....بمعنی غسل خانہ، اس کی جمع حَمَّامات آتی ہے۔ مسجد: ....یہ باب سجد بروزن نصر سے خلاف قیاس واحد مذکر اسم ظرف کا صیغہ ہے بمعنی ایسی جگہ جہاں سجدہ کیا جائے اس کی جمع مساجد آتی ہے۔ وُلوغ: ....باب وَلَغَ یَلِغُ بروزن ضرب سے اسم مصدر ہے بمعنی منہ ڈالنا، ہفت اقسام سے مثال واوی ہے۔ فلیُرقہ: ....واحد مذکر غائب فعل امر غائب معلوم باب اَرَاق بروزن افعال، بمعنی بہانا۔ ہفت اقسام سے اجوف واوی ہے۔ طُہور: ....اسم مصدر باب طَہَر بروزن نصر اور کرم بمعنی پاک ہونا، ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ سائر: ....واحد مذکر اسم فاعل باب سَارَ بروزن ضرب، بمعنی کسی چیز کا بقیہ۔ ہفت اقسام سے اجوف یائی ہے۔ التتریب: ....باب تفعیل سے مصدر ہے بمعنی خاک ڈالنا، ہفت اقسام سے صحیح ہے۔ یُعنی: ....واحد مذکر غائب فعل مضارع معروف باب اَعْنٰی بروزن افعال بمعنی مراد لینا۔ ہفت اقسام سے ناقص یائی ہے۔