کتاب: من اطیب المنح - صفحہ 44
حسن لغیرہ مفرداتِ باب اَشُقَّ: ....واحد متکلم فعل مضارع معروف باب شَقَّ بروزن نصر بمعنی مشقت میں ڈالنا، ہفت اقسام سے مضاعف ثلاثی ہے۔ السِواک: ....بکسر السین، اسم مصدر باب ساک یسوک بروزن نصر بمعنی رگڑنا اور ملنا، ہفت اقسام سے اجوف واوی ہے، اس کی جمع سُوْکٌ آتی ہے۔ یہاں یہ مصدر مسواک (اسم آلہ) کے معنی میں یعنی دانت صاف کرنے کی لکڑی۔ خبر متوقف: ....وہ خبر ہے جس پر صحیح یا حسن کا حکم لگانے میں توقف کیا گیا ہو۔ طَرَأ: ....واحد مذکر غائب فعل ماضی معروف باب طَرَأ بروزن منع، بمعنی آنا۔ ہفت اقسام سے مہموز الفاء ہے۔ ٭٭....٭٭ حسن لغیرہ: وہ روایت ہے جس کو قبول کرنے سے توقف کیا گیا ہو، مثلاً مستور یا اس جیسے دوسرے راوی کی روایت ہے۔ یہ حسن لغیرہ اس وقت ہوگی جب درج بالا صفت کے حامل راوی کی متابعت اس جیسے ہی یا اس سے قوی کے ساتھ آجائے۔ اس روایت کی اصل ضعیف ہی ہے البتہ اس پر حسن کا نام متابع کی وجہ سے تقویت مل جانے سے آیا ہے۔ اس کی مثال ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ ہے: ’’لاَضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ‘‘ اسلام میں نہ ضرر ہے (یعنی دوسرے کو نقصان دے کر اپنا فائدہ کرنا) اور نہ ہی ضرار ہے (یعنی دوسرے کو نقصان دینا